تازہ ترین

جمعرات، 3 اگست، 2023

جے پور-ممبئی ٹرین سانحہ: شدت پسند آرپی ایف جوان کی فائرنگ سے شہید شرف الدین سپرد خاک!

کرناٹک نیوز
جے پور-ممبئی ٹرین سانحہ: شدت پسند آرپی ایف جوان کی فائرنگ سے شہید شرف الدین سپرد خاک!
کرناٹک ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 3اگست 2023)ممبئی کے مضافاتی علاقے پال گھر کے قریب جئے پور-ممبی ایکسپریس میں ایک متشدد دہشت گرد پولیس اہلکار چیتن سنگھ نے اپنی سرکاری بندوں سے  چلتی ٹرین میں فائرنگ کرکے چار لوگوں کو 31جولائی کو صبح 5بجکر 23منٹ پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔


مرنے والوں میں ایک آر پی ایف کا اے ایس آئی اور 3 مسلم  مسافر کے نام شامل ہیں، انہیں مرنے والوں میں سے ایک کانام شہید سید سیف الدین  ہے جو بیدر کرناٹک کے رہائشی تھے ،آج انکی نماز جنازہ صبح میں ادا کی گئی ۔


شہید سید سیف الدین کی نماز جنازہ میں قرب و جوار کے سیکڑوں ملی وسماجی شخصیات نے شرکت کی شہید سید سیف الدین کو سیکڑوں افراد کے آنسوؤں کے بیچ سپرد خاک کیا گیا ،اس موقع پر لوگوں نے شہید سید سیف الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کے غموں کو ہلکا کرنے کی کوشش کی  ،بہت سی ذمہ درا شخصیات غم وغصہ سے بھرے نوجوانوں کو نرم لہجے میں انہیں صبر و ہمت کی تلقین کرتے ہوئے نظر آئیں۔


 اور مظلومین کے انصاف کے لیے ہر ممکن مدد کرنے بات کہیں ۔ شہید سید سیف الدین کی تین بچیاں ہیں جن میں سب سے بڑی 12سال کی اور سب سے چھوٹی 6ماہ کی ہے ۔اس موقع پر خاص طور سے نوجوان اسلامی اسکالر مہدی حسن عینی قاسمی صاحب نے شہید سید سیف الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تعزیت پیش کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad