تازہ ترین

ہفتہ، 26 اگست، 2023

گاڑھے جلگاؤں میں مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کے تحت 34ویں لائبریری کا افتتاح


سال رواں کے آخر تک پچاس لائبریریاں قائم کی جائے گی. مرزا عبدالقیوم ندوی

کرماڈ ،اورنگ آباد (یواین اے نیوز 26اگست 2023)مریم مرزا کی محلہ محلہ لائبریری تحریک کی 34 ویں لائبریری کا افتتاح گاڑھے جلگاؤں میں واقع مدینہ مسجد کے ہال میں کوثر عبدالخلیل بچوں کی محلہ لائبریری کے نام سے عمل میں آیا۔بچوں کی لائبریری کا افتتاح کرماڈ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر دنگبر پیرکے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے اپنے خطاب میں بچوں کو مطالعہ اور لائبریری کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک جگہ لائبریری بھی ہے جہاں ایک ساتھ ہزاروں افراد خاموش بیٹھے ملتے ہیں اور وہ اپنی کتابوں کے ذریعے علم کی روشنی پھیلاتے ہیں۔
پولیس سب انسپکٹر نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچپن میں کتابوں کی حصولیابی اتنی آسان نہیں تھی جتنی کہ اب ہے.. آپ خوش نصیب ہیں جن کو اتنی کتابیں مل رہی ہیں۔پروگرام میں کرسی بازار سمیتی کے ممبر عبدالرحیم پٹھان، پولیس پٹیل شنکر گاڑھے کر، مراٹھی اسکول کے صدر مدرس سابلے سر، جاوید سرسر، جمیل پٹھان سر، مرزا ہارون بیگ کے علاوہ دیگر اساتذہ اور کثیر تعداد میں سرپرست موجود تھے،34 ویں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کے سرپرست، طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

 ریڈاینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایاکہ تحریک مریم مرزا کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ کس طرح اورنگ آباد کے اقراء اردو گرلس ہائی کی نویں جماعت کی طالبہ مریم مرزا نے گزشتہ پندرہ ماہ قبل لاک ڈاون میں گلی محلے کے بچوں کے لیے اپنی 300 نجی کتابوں سے بچوں کے لیے پہلی لائبریری شروع کی تھی اور اسے کے ساتھ نعرہ دیاتھاکہ ”تم مجھے دس ہزار روپیے دو میں تمہیں ایک لائبریری دوں گی۔“مریم مرزاکی اس محلہ محلہ لائبریری تحریک کا شہریان اوربردارن وطن نے زبردست استقبال کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرکے غریب مسلم محلوں،جھگی جھونپڑیوں  میں 34 /لائبریریاں شروع ہوگئیں ہیں اور ان لائبریریوں سے تقریباً سات ہزار سے زائد بچے جوڑے ہوئے ہیں۔ مریم نے اپنی پہلی لائبری کا افتتاح8/جنوری 2021کو اپنے گھرمیں شروع کی تھی اس لائبریری کو سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹراے پی جے کلام کے نام سے شروع کی تھی ۔

مرزا عبدالقیوم ندوی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں AFMI اور دہلی یوتھ ویلفیئر ایسو ایشن کی جانب سے خصوصی شوشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ مریم مرزا محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر34 ویں لائبریری کا افتتاح عمل میں آرہا ہے.. اس تحریک سے 8600 سے زائد طلباء وابستہ ہیں۔مریم مرزا کی اس تحریک ملک اور بیرون ملک ستائش کی جارہی ہے..مسجد کے امام صاحب نے بھی حاضرین کی رہنمائی کی. مرزا ہارون بیگ نے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔جلسہ کی نظامت عبدالکریم خان نے کی اور اظہار تشکر مرزا امجد بیگ نے ادا کیا۔سفیان بیگ، مرزا دانش نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑی محنت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad