تازہ ترین

منگل، 22 اگست، 2023

پولی ٹیکنیک منصورہ میں تعلیمی سال 24-2023 کا شاندار آغاز!افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات نے شرکت کی۔

مالیگاؤ ں (یواین اے نیوز22اگست 2023)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ممبئی کے زیرانصرام قائم مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں جاری لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک کےتعلیمی سال 24-2023 کا باقاعدہ آغاز بروز منگل 8، اگست 2023 سے ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں سال اول اور دوم کے طلباء و طالبات کے ساتھ ان کے والدین نے شرکت کی۔ واضح رہے امسال کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپلومہ، سول انجینئرنگ ڈپلومہ اور میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس میں سیٹیں فل ہو چکی ہیں۔ چونکہ ملک بھر میں انڈسٹریز میں انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ انجینئرنگ کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

اس پروگرام کی شروعات پروفیسر صدیقی محسن نے تلاوت قرآن مع اردو ترجمعہ سے کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر ہمایوں اختر نے جامعہ محمدیہ المعروف منصورہ کیمپس کی مکمل تفصیلات پیش کی۔ انھوں نے بتایا کہ مولانا محتار احمد ندوی رحمہ اللہ نے امت مسلمہ کیلئے دینی و عصری تعلیمی مرکز کو قائم کیا جس سے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔ آج منصورہ کیمپس میں دینی مدارس کے ساتھ پرائمری و ہائی اسکول مع دینیات (دینی تعلیم)، جونیئر کالج، میڈیکل کالج، پولی ٹیکنیک کالج او ر انجینئرنگ کالج کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔
ڈاکٹر آصف رسول ( ہیڈ، شعبہ سائنس ) نے پولی ٹیکنیک کالج کے قابل و تجربہ کار اساتذہ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں پروفیسر شگفتہ پروین نے پولی ٹیکنیک کے سال اول اور دوم کے نصاب کی معلومات پیش کی۔ اس موقع پر پولی ٹیکنیک پرنسپل ڈاکٹر محمد اظہر نے طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات سے خصوصی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے سنہرے مستقبل کیلئے اساتذہ کے ساتھ والدین کا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ طلبہ کو قابل انجینئر کے ساتھ اچھا انسان بنانے کیلئے کالج ہذا میں ایک مکمل تعلیمی نظام بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے سیکریٹری راشد مختار نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اگر آپ کو نمایاں مقام حاصل کرنا ہے تو اس کے کیلئے مشکلات و آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج ملک کے موجودہ حالات سے ہمیں بہت کچھ سیکھ ملتی ہے۔ اس کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں ہر شعبہ حیات میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ بچو ں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے اور ہنر مند، با صلاحیت، خود کفیل و بہتر روزگار کیلئے سرپرست حضرات کو بھی قربانیاں دینی پڑیں گی۔ انھوں نے قوم سے مخاطب ہو کر کہا کہ کب تک ہم تاریخ میں جھانک کر خوش ہوتے رہیں گے۔ ہمیں اب موجودہ دور کے مطابق خود کو تیار کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔  

اس افتتاحی تقریب کی نظامت ڈاکٹر راغب ندیم نے بخوبی نبھائی اور رسم شکریہ ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) نے پیش کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں میں ڈاکٹر عقیل احمد شاہ ( پرنسپل،انجینئرنگ کالج) ، ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ)، ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین آئی کیو اے سی) ، پروفیسر شہزاد مبین( ڈین ایڈمیشن) اوردیگر اسٹاف شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad