تازہ ترین

پیر، 28 اگست، 2023

16بچوں نے کیا تکمیل حفظ اور 61بچوں کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ

16بچوں  نے کیا تکمیل حفظ اور 61بچوں کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ
 اعظم گڑھ ۔(یو این اے نیوز 28اگست 2023)قصبہ سرائے میر کا معروف وقدیم ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں تکمیل حفظ کی ایک مجلس  مفتی محمد احمداللہ پھولپوری کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔آغاز مجلس میں 16بچے تکمیل حفظ کی سعادت اور دولت ربانی سے سرفراز ہوئے،جس میں محمد ارسلان بن شمیم احمد نے صرف دس ماہ کی قلیل مدت میں حفظ مکمل کرکے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا،


امتحان میں کامیاب اور ممتاز طلبہ نیز صدفیصد سالانہ حاضری پرشعبہ حفظ کے 61بچوں کو اعزازی ایوارڈسے نوازا گیا، پورے شعبے میں محمد قاسم بن مفتی محمد شاکر مدنی منجیر پٹی استاذ شعبہ افتاء نے اول پوزیشن حاصل کیا،محمداحمد کھنڈواری دوم پوزیشن ،محمد سعدابڈیہہ سوم پوزیشن حاصل کرکے نام روشن کیا،


بعدہ صدر مجلس نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حفظ قرآن مجاہدے کا کام ہے حفظ قرآن کریم ایک بڑی نعمت ہے اس کو یاد کرنا اگرچہ دشوار ومشکل کام ہے لیکن اس کو ذہن نشین کرلینا اللہ کا فضل اوربڑا انعام ہے،اس دور میں ہرایک آسانی چاہتا ہے آج کے دور میں نفس پرستی سب کو پسند ہے لیکن اس مجاہدے کے دور میں بھی اساتذہ طلبہ پر بڑی محنت کرتے ہیں قبل الفجر سے ہی تعلیم کا آغاز ہوجاتا ہے وقفہ کے ساتھ دیر رات تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے 


اساتذہ کرام کی بڑی قربانیاں شامل ہوتی ہیں حفاظ اور علماء کرام بھی لاکھوں روپے کمائی کرسکتے ہیں لیکن مختصر تنخواہ میں دین کا درد رکھتے ہوۓ ساری صعوبتیں برداشت کرتا ہے کیوں کہ ان کے پیش نظر صرف اخرت ہے،اللہ تعالیٰ کا شکرو احسان ہےکہ مدارس کا نظام اس علاقے میں قائم ودائم ہے،مدارس اسلامیہ میں دس فیصد سے کم ہی طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں باقی فیصد بچوں کے دین کی فکر کون کرے گا،دینداری کی برکتیں ہرجگہ ظاہر ہوتی ہیں،بچوں کے ساتھ بچیوں کی نگرانی اور دین کی فکر ہرایک کو ضرور کرنی چاہیے


،نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں،دیندار کی صحبت سے بہت سی خرابیاں دور ہوجاتی ہیں،ہرایک ذمہ داری علماء کرام کاکام نہیں،بلکہ ہرایک نبھانے کی کوشش کرے،،دنیا کی کوئی بھی تعلیم حاصل کریں لیکن دین کو مقدم رکھیں،جس پیشے میں رہیں دینداری کو پیش نظر رکھیں،ہم سب تلاوت اور نماز کا اہتمام کریں،حفاظ کرام کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھیں اور ان کا ادب کے ساتھ نام لیں،نیز ابوحمزہ محمودآباد،ابورافع، محمد انس جگدیش پور،محمد سعد ابڈیہہ،محمد شارف سرائے میر نے صدفیصد حاضری پر ایوارڈحاصل کیا،اس مجلس میں 1-

محمدشارق بن ابوسعد سرائے میر،2-شفیع اللہ بن توقیر احمد کمراواں،3-محمد شاغل بن ظہیراالاسلام بھاٹن پارہ،4-محمد راغب بن غفران احمد ڈمری،5-محمد دلشاد بن انصار احمد سرائے میر،6-محمد عمار بن محمد کیفی مسلم پٹی،7-محمد شعیب بن سرفراز احمد بھاٹن پارہ،8-محمدعیان بن امانت اللہ کرے،9-ابوحمزہ بن ابوطالب خودکاشتہ محمودآباد،10-،محمد ابراہیم بن مفتی محمد احمد محمودآباد11-محمد عاقب بن محمد راشد بسیکھا،12-محمد ارسلان بن شمیم احمد دیوگاؤں،


13-محمد ساحل بن سعید احمد آزاد نگر جونپور،
14-محمد احمد بن اشتیاق احمد ماہل،15-محمداحمد بن محمد عادل رواں ،16-محمد کامران بن خورشید احمد سرائے میر،کل 16بچے عظیم نعمت سے سرفراز ہوئے،اس بزم قرآنی میں مفتی محمد اجود اللہ پھولپوری،مفتی عبدالحلیم،مفتی محمد احمد،حافظ محمد عارف،ظہیر احمد،اسرار

 احمد،ظہیرالاسلام،حاجی افتخار احمد،ڈاکٹر محمد عارف،حافظ محمد ساجد،محمد مصلح اور طلبہ واساتذہ کرام شریک رہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad