ترجمان دارالقرآن اسماعیل ندوی کے لخت جگر محمد حماد نے 12سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کیا
جونپور ۔اشرف شیرازی (یو این اے نیوز 31اگست 2023)مقامی تھانہ حلقہ کے بھڑکڑہاں گاؤں رہائشی حافظ محمد حماد ولد اسماعیل ندوی نے محض 12سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے اس موقعہ پر پر اہل خانہ سمیت اعز واقارب نے خوشی کا اظہار کیا تووہیں اساتذہ نے محمد حماد کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔ محمد حماد نے ابتدائی تعلیم کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم اپنے دادا حضرت مولانا محمد عمران خان صاحب قاسمی صدر جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں جونپور کے ہی نگرانی میں مذکورہ گاؤں کے مکتب تعلیمی مرکز عبداللہ بن مسعود بھڑکڑہاں میں کی ۔
اسکے بعد مشرقی اترپردیش کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی میں استاذ الاساتذہ حافظ محمد اسلم صاحب کی نگرانی میں حفظ قرآن کے لیے داخلہ لیا ،جہاں دو سال کی مدت میں قرآن مجید کو حفظ کرکے اپنے سینے میں محفوظ کرلیا،محمد حماد کے والد اسماعیل ندوی ذریعہ معاش کیلئے خلیجی ملک بحرین میں درس وتدریس کے ساتھ کاروبار سے منسلک ہیں حافظ محمد حماد کے دادا حضرت مولانا محمد عمران خان صاحب قاسمی صدر جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں جونپور نے اپنے پوتے کے حفظ قرآن مکمل ہونے پر کہا میری دلی تمنا کو اللہ نے قبول کیا ہے اور اللہ سے دعا ہیکہ جس طرح سے اس کم عمری میں حماد سلمہ کو حفظ قرآن مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اسی طرح سے تا عمر انہیں مزید عالم باعمل بنائے اور دین و دنیا کی سربلندی کے لئے قبول فرمائے ۔
انہوں کہا کہ اب اللہ سے یہی دعا ہیکہ اپنے پوتے کے پیچھے تراویح کی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ،اللہ تعالیٰ ہر کسی کی اولاد کو علم دین کی دولت سے مالا مال کرے ،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے والا بنائے ،انہوں کہا موجودہ دور میں جس طرح سے بھی ہو سکے ہر مسلمان اپنے دین کی حفاظت کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار رہے ، انہوں نے کہا اولاد کو جو والدین قرآن پڑھاتے اور حفظ کراتے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ قیامت کے دن ان کو نور کا ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی کی طرح ہوگی ۔
اور اس کو دو جوڑے ایسے پہنائیں جائیں گے کہ پوری دنیا بھی ان کی قیمت نہیں بن سکتی وہ پوچھیں گے کہ یہ ہمیں کس چیز کے بدلے پہنائے جا رہے ہیں؟ (ہمارا تو کوئ عمل ایسا اونچا نہ تھا) تو انہیں بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے بچے کے قرآن مجید پڑھنے اور حفظ کرنے کا انعام ہے ۔ (ترغیب و ترہیب)
حافظ حماد کے نانا مولانا محمد شاہد صاحب حلیمی استاذ مدرسہ عربیہ ریاض نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کی
حافظ قرآن کا درجہ اور مقام و رتبہ اسلام کی نظر میں بہت ہی بلند ہے ۔ قرآن مجید کی تعلیم و تعلم میں مصروف رہنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں اچھے اور پسندیدہ ہیں، چنانچہ ارشاد نبوی ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ۔ خیرکم من تعلم القرآن و علمہ (بخاری فضائل القرآن )
اس لیے ہمیں چاہیے کی قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں ،اس کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ نیک اور ہدایت یافتہ لوگوں میں شمار ہوجائیں.اپنے بچوں کو دینی کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں اور گھر کا ماحول دینی بنائیں بچوں کو نماز کا پابند بنائے گھروں میں اسلامی تعلیمات کا ماحول بنائیں تاکہ دنیاوی لہو لعب سے نسلوں کو بچایا جاسکے۔ واضح رہے محمد حماد نے اپنے حفظ قرآن کی مکمل تعلیم اپنے ننھیال موضع چوکیہ میں رہکر نانا مولانا محمد شاہد صاحب حلیمی کی نگرانی وتربیت میں مکمل کی حافظ حماد کے نانا کا بہت بڑا رول ہے جسکی وجہ سے حماد کو آج حافظ حماد کا لقب مل سکا ہے ،حماد کے والد محترم اسماعیل ندوی نے اپنے والدین اور حمادکے نانا نانی کا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پردیش میں رہ کر بچوں کی پرورش کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کی آج ہمارے والدین اور ساس سسر باحیات ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی پرورش کے لیے بہت اطمینان رہتا ہے ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں