تازہ ترین

جمعرات، 10 اگست، 2023

12 سال کی عمر میں عبد الرشید نے حفظ قرآن مکمل کیا ۔

12 سال کی عمر میں عبد الرشید نے حفظ قرآن مکمل کیا ۔ 

اہل خانہ سمیت متعدد اہم شخصیات نے ہونہار بچے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا 

جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 10اگست 2023)قرآن کریم سب سے  مقدس کتاب اور لاریب کتاب ہے ۔اس کا سب سے بڑا معجزہ یہ ہے دُنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی اور زبانی یاد کی جانے والی کتاب ہے  اس کے کڑروں حفاظ کرام دنیا بھر میں موجود ہیں اور بہت ہی کم عمر کے بچے اسے اپنے سینے میں محفوظ کرلیتے ہیں ۔ایسے ہونہار بچوں کی فہرست میں عبد الرشید بن حافظ عبد العظیم نے بھی اپنا نام  شامل کرلیاہے جنہوں نے محض 12   سال کی  عمر میں بہترین تجوید کے ساتھ قرآن مجید کا حفظ مکمل کرلیا ہے 

عبد الرشید حاجی محمد شکراللہ مرحوم صاحب کے پوتے ہیں عبدالرشید کی والدہ مرحومہ نے انہیں قاعدہ وغیرہ پڑھایا تھا والدہ کے انتقال کے بعد عبد الرشید  کی تعلیم و تربیت میں خلیج میں رہ رہے والد محترم حضرت مولانا عبد العظیم صاحب اور بڑے والد حضرت مولانا محمد شاہد صاحب استاذ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی کا خصوصی رول رہا ہے۔


 عبد الرشید کے استاذ محترم حافظ عبداللہ صاحب استاذ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی نے 12 سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرنے پر حافظ عبد الرشید کو مزید کامیابی اور روشن مستقبل کے لئے دعاؤں سے نوازا۔

 اسکے علاوہ اہل خانہ اور رشتے داروں سمیت متعدد دوستوں اور احباب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بچے کی کامیابی اور روشن مستقبل کی دعاؤں سے نواز ا ہے اور ان کے والد حافظ عبد العظیم صاحب بڑے والد مولانا محمد شاہد صاحب  کو بچے کی حسن تربیت پر خصوصی مبارکباد دی ہے ۔واضح رہے حافظ عبد الرشید کا اہل خانہ حافظ وعالم سے مالا مال ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad