تازہ ترین

اتوار، 9 جولائی، 2023

مدھیہ پردیش: گوالیار میں ایک مسلم نوجوان کو پہلے مارا پیٹا پھر تلوے چٹوائے، اویسی نے پوچھا- کیا وزیراعلیٰ متاثرہ کو گھر بلا کر معافی مانگیں گے یا...

مدھیہ پردیش: گوالیار میں ایک مسلم نوجوان کو پہلے مارا پیٹا پھر تلوے چٹوائے،  اویسی نے پوچھا- کیا وزیراعلیٰ متاثرہ کو گھر بلا کر معافی مانگیں گے یا...

 مدھیہ پردیش: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 9جولائی 2023) مدھیہ پردیش کے سیدھی میں ایک قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کے کا معاملہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آگیا۔  اس بار ایک مسلم نوجوان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 


 کچھ لوگوں نے ایک مسلمان شخص کو اغوا کر کے گاڑی میں ڈال کر مارا پیٹا، پھر اس سے تلوے چٹوائے ، جس کی ویڈیو ملک بیرون خوب وائرل ہو رہی ہے۔  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے سوال پوچھا ہے۔


 حیدرآباد کے ایم پی اویسی نے ٹویٹ کیا، "گوالیار میں بھی سیدھی ہی جیسا  معاملہ سامنے آیا ہے۔ مسلم نوجوان کو اغوا کرکے مارا پیٹا گیا، اور  تلوے بھی چٹوائے  گئے۔ کیا آپ متاثرہ کو گھر بلا کر اس سے معافی مانگیں گے یا اسے جیل بھیج دیں گے؟"  اس کے ساتھ انہوں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی ہے۔


 گاڑی کے اندر مار پیٹ کی ویڈیو بنائی


 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا جا رہا ہے۔  ویڈیو میں 4-5 لوگ گاڑی کے اندر ایک نوجوان کی پٹائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔


  اس دوران وہ اسے گالیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بول گولو گرجر میرا باپ ہے۔  نوجوان کے یہ کہنے کے بعد مار کھاتا ہوا مسلم نوجوان سے اپنا پیر بھی دبواتے ہیں ۔


 بدمعاش پاؤں دبوانے کے بعد بھی باز نہیں آتے اور نوجوان کو منہ کے سامنے پاؤں رکھ کر تلوے کو چاٹنے پر مجبور کرتے ہیں۔  نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔  متاثرہ نوجوان کی شناخت محسن خان کے نام سے ہوئی ہے۔


 کیا ہے مسئلہ ؟

 رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن خان اور گولو کے درمیان پہلے بھی لڑائی ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کے لیے گولو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ محسن کو اغوا کیا اور پھر مار پیٹ کی۔  پولیس نے گولو اور سودیپ کو گرفتار کر لیا جبکہ چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


واضح رہے کہ اس معاملے کو لے کر کانگرس پارٹی نے وزیر داخلہ کے استعفی کی مانگ کی ہے۔ وزیرداخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے اس معاملے پر کہا کہ فریادی کی شکایت پر معاملہ درج کیا گیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور آگے کی کاروائی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad