تازہ ترین

اتوار، 30 جولائی، 2023

الفلاح فاؤنڈیشن اراکین نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کر مریض کی بچائ جان

الفلاح فاؤنڈیشن اراکین نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کر مریض کی بچائ جان 

انسانیت کو زندہ رکھنے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن سرگرم عمل: آفتاب احمد 

 وارانسی،30 جولائی (پریس نوٹ) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) رسول پور، مبارک پور یونٹ کے عہدیداران اور کارکنان نے مبارک پور کے ایک مریض کو خون مہیا کرانے کے لئے اعظم گڑھ سے وارانسی تک کا سفر کیا۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے عادل ایلکس اور اصقب کسمر نے مفت خون کا عطیہ دے کر الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھایا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگ کئی بار مریضوں کی جان بچانے کے لیے اعظم گڑھ سے وارانسی تک کا سفر کر چکے ہیں۔


 اعظم گڑھ سے سفر میں الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد، محمد سیف، عادل ایلکس اور اصقب کسمر شامل تھے۔ اس موقع پر آفتاب احمد نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے اب تک563 مریضوں کو مفت خون فراہم کیا ہے۔آفتاب احمد نے کہا کہ ہم سب انسانیت کو بچانے اور معاشرے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے بانی ذاکر حسین کی طرف سے انسانیت کو زندہ رکھنے کے لیے شروع کی گئی مہم کو آگے بڑھائے۔


اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے اراکین نے مفت خون عطیہ کرنے کے لیے اعظم گڑھ سے وارانسی تک کا سفر کیا۔ اس کے لئے الفلاح فاؤنڈیشن کے یاسر نواز، معاذ سنجری، معراج خان، محمد اسماعیل، عادل شیخ وغیرہ نے الفلاح فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad