تازہ ترین

اتوار، 30 جولائی، 2023

وارانسی میں تعزیہ جلوس کے دوران دونوں طرف سے پتھراؤ، درجنوں زخمی، پولیس فورس موقع پر تعینات!

وارانسی میں تعزیہ جلوس کے دوران دونوں طرف سے پتھراؤ، درجنوں زخمی، پولیس فورس موقع پر تعینات!بنارس نیوز

 وارانسی: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 29جولائی 2023)ہفتہ کو محرم کے مہینے کی دسویں تاریخ تھی۔  اس دوران ملک بھر میں تعزیہ کے جلوس نکالے گئے۔  وہیں  یوپی کے وارانسی میں بھی تعزیہ کا جلوس نکالا گیا۔  اس دوران شہر کے جیت پورہ تھانہ علاقہ کے دوشی پور میں تعزیہ جلوس کے دوران کافی ہنگامہ ہوا۔  اطلاعات کے مطابق تعزیہ کے جلوس پر شیعہ اور سنی برادریوں کے لوگ آپس میں لڑ پڑے۔


 دونوں طرف سے پتھر اور اینٹیں بھی زبردست پھینکی گئیں۔  پتھراؤ کی وجہ سے علاقے میں پتھر اور اینٹیں پھیلی ہوئی ہیں۔  پتھراؤ سے پولیس کی گاڑی سمیت درجنوں موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔  تشدد کے بعد کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ آر پی ایف کے دستے کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔


  اس پتھراؤ میں کئی درجن سے ​​زائد لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  اس پتھراؤ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

 پتھراؤ میں پولیس کی گاڑی بھی ٹوٹ گئی اور پتھر سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق شیعہ برادری کے راستے پر سنی برادری کے لوگ زبردستی تعزیہ لے کر اندر آنے لگے۔  شیعہ برادری کے لوگوں نے انکار کیا تو جھگڑا شروع ہوگیا، جس کے بعد پتھراؤ شروع ہوگیا۔  


اس واقعہ میں درجنوں بائک کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔  انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد شیو پرساد گپتا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad