تازہ ترین

ہفتہ، 29 جولائی، 2023

آئی فون خریدنے کیلئے ماں نے شیر خوار بیٹا فروخت کردیا !

آئی فون خریدنے کیلئے ماں نے شیر خوار بیٹا فروخت کردیا !

بنگال۔(یو این اے نیوز 28جولائی 2023)
ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیرک پور میں مہنگے موبائل فون کی خواہش اولاد کی محبت پر غالب آگئی۔ جوڑے نے آئی فون خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو بیچ ڈالا۔


پولیس ذرائع کے مطابق جے دیو گھوش اورساتھی نامی جوڑا مہنگا فون خرید کر ریلز شوٹ کرنا چاہتا تھا۔اس جوڑے کے 8 ماہ کے بیٹے کے علاوہ ایک سات سالہ بیٹی بھی ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچہ خریدنے والی خاتون اور ماں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچے کے مفرور والد کی تلاش جاری ہے۔بیرک پور پولیس نے مزید بتایا کہ بچہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا لیکن والدین نے گمشدگی کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔


مقامی باشندوں نے والدین کے پاس نیا آئی فون دیکھنے پر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔


پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کے دوران بچے کی ماں نے اعترافِ جرم کیا اور بتایا کہ وہ نیا آئی فون خرید کر ریلز بنانا چاہتے تھے۔


اس معاملے میں مقامی کونسلر تارک گوہا 
کا کہنا ہے کہ بچے کو بیچنے کے بعد ملزم ماں نے ہفتے کی آدھی رات کو 7 سالہ بچی کو بھی بیچنے کی ناکام  کوشش کی۔  لیکن جیسے ہی لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً مقامی  پولیس کو پورے معاملے کی اطلاع دی۔


  جس کی وجہ سے بچی بچ گئی۔ جس کے  بعد پولیس نے ملزم  ماں  کو گرفتار کرلیا  ساتھ ہی  بچے کو خریدنے والی پرینکا نامی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔  الزام ہے کہ اس 8 ماہ کے بچے کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔  پولیس نے بچے کو فروخت کرنے پر ماں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad