تازہ ترین

بدھ، 26 جولائی، 2023

اعظم گڑھ نیوز: مختار انصاری باندہ جیل سے عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش !

اعظم گڑھ نیوز: مختار انصاری باندہ جیل سے عدالت  میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش !

اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 26جولائی 2023)  باندہ جیل میں بند  ممبر اسمبلی مختار انصاری کی  منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیشی ہوئی ۔  کیس میں گواہ وشواجیت کی گواہی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔  عدالت نے اگلی کارروائی کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔  


تھانہ ترواں کے علاقہ کے ایرکلاں میں سڑک کے ٹھیکے کو لے کر مافیا مختار انصاری کے لوگوں نے ٹھیکیدار پر فائرنگ کردی۔  اس واقعہ میں ٹھیکیدار بال بال بچ گیا تھا تاہم اس کے دو مزدور گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس میں علاج کے دوران ایک مزدور کی موت ہو گئی تھی۔  اس معاملے میں مختار انصاری سمیت ان کے 12 لوگوں کے خلاف ترواں تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 


 بعد میں اسی قتل کیس میں پولیس نے مختار انصاری اور اس کے ساتھیوں کے خلاف  گینگسٹر کی بھی   کارروائی کی۔  مختار کے خلاف دونوں کیس ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں چل رہے ہیں۔  قتل کے مقدمات میں منگل کو تاریخ تھی۔  مختار انصاری جیل ہی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کیس میں موجود رہے ۔ 


 مزدور قتل کیس میں گواہ وشواجیت نے گواہی دی۔  اس کے بعد جج اوم پرکاش ورما نے مزدور قتل کیس میں 7 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad