تازہ ترین

منگل، 25 جولائی، 2023

عظیم انور کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ،نائب صدر نے گولڈ میڈل دے کر اعزاز سے نوازا

عظیم انور کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ،نائب صدر نے گولڈ میڈل دے کر اعزاز سے نوازا 

شاہ گنج جونپور،امیتاز ندوی (یو این اے نیوز 25جولائی 2023)مشرقی اترپردیش میں واقع ضلع جونپور کی شناخت اپنے قیام سے ہی علم و ہنر کا ایک اہم مرکز کے روپ میں ہوتی رہی ہے،یہ وہ خطہ ہے جہاں ایک سے بڑھ کر ایک عالم، فاضل، فلسفی، ماہر قانونیات، سائنس داں سمیت آئی اے ایس و آئی پی ایس افسروں نے جنم لیا ہے،وہیں اس فہرست میں عظیم انور خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

جونپور شہر سے تقریبا ۳۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع شاہگنج تھانہ حلقہ کے صبرحد گاؤں رہائشی عظیم انور خان فی الحال راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں اور سکریٹری کے عہدہ پر تعینات ہیں،حال ہی میں جواہر لعل یونیورسٹی نے عظیم انور خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے عظیم کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں منعقد صد سالہ کانووکیشن کے دوران شعبہ انگریزی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیش دھنکھڑ کے ہاتھوں سند و دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینا کے ہاتھوں سونے کا تمغہ دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔


واضح رہے کہ عظیم انور خان نے اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں کے ہی مدرسہ فاروقیہ میں حاصل کی ہے حفظ قرآن مکمل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کیلئے ایشیا کی مشہور و معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلماء لکھنؤ اور پھر بالترتیب جامعہ ملیہ اسلامیہ و جے این یو کا رخ کیا،راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں اپنی خدمات انجام دینے والے عظیم انور خان نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا مکمل کریڈٹ اپنے والد ماسٹر انور خان سمیت والدہ اور بھائیوں کو دیتے ہوئے کا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نائب صدر کے ہاتھوں اعزاز ملنا میرے لئے باعث فخر ہے ۔

وہیں اس خبر کے گاؤں پہنچتے ہی عظیم انور خان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا،اس موقعہ پر خاص طور جونپور کی ندوی برادری نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad