تازہ ترین

اتوار، 16 جولائی، 2023

اعظم گڑھ: اے ٹی ایس نے پینٹر نعیم الرحمن کو فلمی انداز میں اٹھایا، گھر والے پریشان گاؤں میں ہنگامہ

اعظم گڑھ: اے ٹی ایس نے پینٹر نعیم الرحمن کو فلمی انداز میں اٹھایا، گھر والے پریشان  گاؤں میں ہنگامہ
 

 اعظم گڑھ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 16جولائی 2023)املو اعظم گڑھ  مبارک پور تھانہ علاقہ کے کوڑیاں کے رہنے والے پینٹر نعیم الرحمن کو اے ٹی ایس نے جمعہ کو اس کے گاؤں سے اٹھالیا۔  فلمی انداز میں گاڑی میں بٹھا کر  اس کو ساتھ میں لیکر چلتے بنے ۔ جس کو لیکر  رشتہ دار سمیت قرب و جوار کے گاؤں والے بھی حیرت میں ہیں ۔  پولیس اس کی تصدیق ضرور کر رہی ہے لیکن کچھ اور بتانے سے گریز کر رہی ہے۔


 فور وہیلر سے آئے لوگوں نے گاڑی گاؤں کے باہر کھڑی کی گاؤں میں واقع چائے کی دکان پر پہنچ کر پینٹر نعیم الرحمن سے ملنے کے بارے میں لوگوں سے خواہش ظاہر کی وہاں پر موجود لوگوں سے کہا کہ ہمیں پینٹنگ کروانا ہے۔  ممکن ہو تو انھیں بلا دیں۔  ان کی باتوں میں آکر گاؤں ہی کا کوئی  شخص پینٹنگ کرنے والے نعیم الرحمن ولد ایاز  کو ساتھ میں لیکر  وہاں پہنچ گیا  اس کے بعد گاڑی سے آئے ہوئے لوگ  پینٹر سے بات کرتے ہوئے اپنی گاڑی کے پاس گئے اور نعیم الرحمن کو گاڑی میں بٹھا لیا ۔


وہاں پر موجود لوگوں نے وجہ جاننی چاہی تو گاڑی سوار لوگوں نے خود کو کرائم  برانچ سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔  نوجوان کو اٹھانے کی بات  گاؤں میں بجلی کی طرح پھیل گئی۔  اس کی تصدیق کے لیے جب گاؤں کے لوگوں نے مبارک پور تھانہ انچارج راجیش کمار سے جاننے کی کوشش کی تو تھانہ صدر نے اس معاملے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔



 نوجوان کو اٹھائے جانے کے بعد سے علاقے کے لوگ خوفزدہ ہیں۔  اس معاملے میں اے ایس پی شیلیندر لال نے کہا کہ کسی  معاملے میں جانکاری حاصل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اور کچھ معلوم نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad