تازہ ترین

جمعہ، 14 جولائی، 2023

شیوانی دھنکر نے مسلم بچے کی بچائ جان،عبدالمطلب بھی ایک مریضہ کیلئے بنے فرشتہ

شیوانی دھنکر نے مسلم بچے کی بچائ جان،عبدالمطلب بھی ایک مریضہ کیلئے بنے فرشتہ 

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)  مریضوں کیلئے بن رہی رحمت 

آعظم گڑھ، (یو این اے نیوز 14جولائی 2023)
561 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے گزشتہ شب آعظم گڑھ کے موضع برولی رہائشی آزاد کی والدہ  نورجہاں کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے A نیگیٹو خون مفت مہیا کرایا۔


وہیں موضع کھنڈواری کے باشندہ عباس کے ڈھائ ماہ کے بیٹے کیلئے بی ایچ یو کی طالب علم شیوانی دھنکر نے وارنسی میں اپنا Oنیگٹیو خون عطیہ کیا۔اس کیس میں مممبئ کی معروف سماجی کارکن منہاج صغریٰ اور وارانسی کے ریتیش مشرا(یوفو ریئل یوتھ سوسائٹی ) کا بہت ہی اہم رول رہا تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے موضع برولی کے باشندہ آزاد کی والدہ اور عادل کی دادی  نور جہاں کو Aنیگٹیو خون کی ضرورت  تھی۔

الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کی مسلسل 6 گھنٹے کی کوششوں کے بعد الہدایہ گروپ کے صدر و الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رکن عبدالمطلب فرشتہ بن کر سامنے آئے اور رات میں اپنے خرچ سے ہاسپٹل پہنچ کر مریضہ کیلئے خون عطیہ کیا۔اس موقع پر یاسر اختر کی لگاتار کوششوں کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب  سے سراہا گیا۔اس کیس کے مکمل ہونے پر الفلاح فاؤنڈیشن  کی جانب سے اب تک  مفت میں دہلی،لکھنئو،وارانسی،جونپور اور آعظم گڑھ میں 561 مریضوں  کو خون مہیا کیا گیا۔ واضح رہے کہ 28 ستمبر 2019 کو صحافی ذاکر حسین کے ذریعہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا قیام ضرورت مندوں کو مفت خون مہیا کرانے کیلئے کیا تھا۔

اس موقع پر ذاکر حسین نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ عبدالمطلب نے ایسے وقت میں مریضہ کیلئے خون عطیہ کیا،جب جونپور اور آعظم گڑھ کے چار بلڈ بینک میں مطلوبہ گروپ نہیں تھا۔


ایسے وقت میں عبدالمطلب نے خون عطیہ کر انسانیت کا عطیہ فریضہ انجام دیا۔ذاکر حسین نے کہا کہ سچ ہیکہ عبدالمطلب،شیوانی دھنکر،ریتیش مشرا اور منہاج صغریٰ جیسے لوگ ہی عظیم کہلانے لائق ہیں۔ہم  منہاج صغریٰ ،شیوانی،عبدالمطلب اور ریتیش مشرا کے ہمت وجذبے کو ہزار بار سلام پیش کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad