تازہ ترین

جمعرات، 13 جولائی، 2023

راماکانت یادو سمیت 6 لوگوں پر الزامات طے 20 جولائی کو ہوگی شنوائی!

راماکانت یادو سمیت 6 لوگوں پر الزامات طے 20 جولائی کو ہوگی شنوائی!

 اعظم گڑھ۔ اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 2023)ضلع کی پھول پور پوائی  سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے باہوبلی ایم ایل اے راماکانت یادو کی  جمعرات کے روز تین معاملات میں فتح گڑھ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیشی ہوئی۔ 


 عدالت نے ایک  معاملے میں 17 جولائی اور دوسرے معاملے میں 18 اور 20 جولائی کو شنوائی کی تاریخ طے  کی ہے۔  عدالت نے راماکانت یادو سمیت چھ لوگوں کے خلاف الزامات طے کیا ہے۔


 راماکانت یادو کی پیشی جمعرات کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں وی سی کے ذریعے جج اوم پرکاش ورما کے سامنے ہوئی۔  عدالت نے انتخابات کے دوران جہان گنج تھانہ علاقہ کے چکول میں ای وی ایم چھینا چھپٹی کے معاملے میں گواہ کا عدالت میں نہ حاظر ہونے کی وجہ سے سماعت کی اگلی تاریخ 18 جولائی طے کی ہے۔


 تھانہ پوائی میں ٹریفک جام کے معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے 17 جولائی کو اگلی سماعت کی تاریخ طے کی۔  عدالت میں راماکانت یادو سمیت چھ لوگوں کے خلاف الزامات طے کیے گئے۔  


الزام ہے کہ راماکانت انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی میٹنگ کر رہے تھے جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی۔  اس معاملے میں عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ اسی مہینے میں 20 جولائی مقرر کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad