جونپور : آم توڑنےکو لیکر چچا بھتیجے میں خونی جھگڑا،دھار دار ہتھیار سے ایک کا قتل !
جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 8جون 2023)میر گنج تھانہ حلقہ کے کماسن نرواپر میں جمعرات کی صبح زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریقین کے درمیان قتل غارت گری کا بازار گرم ہوگیا اس دوران ایک فریق نے دوسرے فریق پر بلم سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ دونوں جانب سے کل چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔
کماسن گاؤں کے رہنے والے 38 سالہ گرجاشنکر پرجاپتی کا اپنے چچا کے ساتھ آم توڑنے کو لیکر جھگڑا ہو گیا۔ اسی بات کو لے کر صبح آٹھ بجے کے قریب دونوں فریقین کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ اسی دوران الزام ہے کہ چچا اور ان کے خاندان کے لوگوں نے بلم سے حملہ کرکے گرجاشنکر پرجاپتی، رودر پرتاپ پرجاپتی اور رام جیت پرجاپتی کو زخمی کردیا۔
اطلاع ملنے پر زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مچھلی شہر لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد تینوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا۔ وہیں علاج کے دوران گرجاشنکر پرجاپتی کی موت ہوگئی گرجا شنکر کے سینے کے بائیں جانب بلم کے وار سے شدید چوٹیں آئیں تھیں۔
رودر پرتاپ اور رام جیت کی حالت بھی نازک ہے۔ دوسری جانب سے دو افراد زخمی ہوئے۔ پولس تھانہ صدر میرگنج برجیش کمار گپتا نے بتایا کہ ایک طرف سے تین اور دوسری طرف سے دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع اسپتال میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ دونوں فریقین کی طرف سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں