الفلاح فاؤنڈیشن کے اراکین نے معذور مریض کیلئے کیا خون عطیہ
خون کی ضرورت پڑنے پر سب سے پہلے فیملی،دوست،رشتہ دار خون عطیہ کریں :ذاکر حسین
آعظم گڑھ ( یو این اے نیوز 7جون 2023) 540 مریضوں کو مفت خون عطیہ کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آج ایک مریض کیلئے پھر رحمت بن کر سامنے آئ۔آعظم گڑھ الفلاح فاؤنڈیشن یونٹ کے جین پور باسوپار کے رہنے والے الفلاح فاؤنڈیشن رکن عامر خان نے مریض دانش خان کو خون دلانے کیلئے جین پور سے آعظم گڑھ کا سفر طے کیا۔
اس موقع پر ریان شیخ،اسامہ،عامر خان اور ریان نے صدر بلڈ بینک آعظم گڑھ میں خون عطیہ کر انسانیت کی عظیم مثال پیش کی۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے کہا کہ خون کی ضرورت پڑنے پر سب سے پہلے فیملی،دوست،رشتہ دار آگے آئیں،اگر اس کے بعد بھی ضرورت پوری نہ ہو تو تب الفلاح فائونڈیشن سے رابطہ کریں۔
عام طور سے دیکھا گیا ہیکہ لوگ خود ڈونیٹ نہیں کرتے نہ مریض کی فیملی ڈونیٹ کرتی ہے۔وہ ڈائریکٹ الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کرتے ہیں۔یہ اخلاق کے خلاف ہے۔عوام اس بات کا خیال رکھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں