تازہ ترین

اتوار، 11 جون، 2023

سڑک حادثہ: لکھنؤ حج ہاؤس کے سامنے کھڑی کار سے ڈمپر کی ٹکر، اعظم گڑھ کے دو نوجوانوں کی درد ناک موت

سڑک حادثہ: لکھنؤ حج ہاؤس کے سامنے کھڑی کار سے ڈمپر کی ٹکر، اعظم گڑھ کے دو نوجوانوں کی درد ناک موت 
اعظم گڑھ تصویر :مرحوم محمد آصف اور مرحوم فیروز 
اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 11جون 2023)

 اتوار کی صبح لکھنؤ حج ہاؤس کے سامنے کھڑی کار سے ڈمپر کی ٹکر سے اعظم گڑھ کے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔  دونوں مبارک پور کے پرانی علاقے سے حج پر جانے والے لوگوں کو چھوڑنے لکھنؤ گئے تھے۔
 

  واقعہ کی اطلاع گھر پہنچتے ہی گھر والوں میں کہرام مچ گیا۔


 مبارک پور کے محلہ پرانی کے رہائشی حاجی ظہیر الحسن ولد مرحوم مفتی عبدالمنان اعظمی اپنے بیٹے محمد آصف (28) اور اس کی والدہ کو حج پر بھیجنے کے لیے کار سے لکھنؤ گئے تھے۔


 آصف اور فیروز اپنے رشتہ داروں کو حج ہاؤس چھوڑ کر باہر کھڑی کار میں بیٹھے تھے۔  صبح بھور میں 3:00 بجے کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی۔  حادثے میں آصف اور فیروز جاں بحق ہو گئے۔  واقعہ کی خبر گھر پہنچتے ہی خوشی کی فضا سوگ میں بدل گئی۔  خاندان کے دیگر افراد لکھنؤ روانہ ہو گئے ہیں۔ فی الحال پولیس اس درد ناک حادثے کی جانچ پڑتال اور کاروائی میں جٹی ہوئی ہے
واضح رہے۔


واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو  قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔  اسٹیشن انچارج شیلیندر گری نے بتایا کہ مرحوم آصف اپنے والدین کو چھوڑنے حج ہاؤس آیا تھا۔  اور مرحوم فیروز اپنی والدہ کو چھوڑنے اپنی اہل خانہ کے ساتھ آئے ہوئےتھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad