جونپور : مسجد سے امام کی پھندا لگی لاش برآمد ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا!
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 19جون 2023) ضلع کے میر گنج تھانہ حلقہ کے رام گڑھ گوگاول گاؤں میں واقع مسجد کے امام کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی۔ واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو فوراً دی بستی ضلع کے چھاؤنی حلقہ کے امیر بازار کے رہائشی احمد حسین ولد شمشیر علی چند روز سے گوگوول میں واقع مسجد کے امام تھے اور لوگوں کو نماز وغیرہ پڑھاتے تھے۔
پیر کی صبح لوگوں نے احمد حسین کی لاش مسجد کے ایک حصے میں لٹکی ہوئی دیکھی۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر برجیش کمار گپتا اپنے ہمراہیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاش کو پھانسی پھندے سے نیچے اتروایا مرحوم امام سے ملنے والے موبائل سے ان کے گھر پر پورے حادثے اطلاع دی گئی۔
اس معاملے کو لیکر پورے علاقے میں سنسی پھیل گئی ۔ اس حادثے کو لیکر کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں لوگوں کی طرف سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ فی الحال پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں