نیٹ کوالیفائی کیف صدیقی کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال
جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 16جون 2023)شہر کے محلہ فیروز شاہ پور کے محمد کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں 720 میں 678 نمبرات لاکر ضلع میں نام روشن کیا ۔کیف صدیقی کی اس کامیابی سے پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے، کیف صدیقی کے والد اختر صدیقی بحرین میں کارپنٹر کا کام کرتے ہیں اور والدہ گھر ہی پر رہتی ہیں۔ کو ئٹہ سے گھر پہنچنے پر کیف صدیقی کا محلے اور شہر کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ مقامی لوگوں نے کیف کا پھول مالا پہناکر استقبال کیا۔
نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کیف صدیقی جمعرات کی رات 11 بجے اپنے گھر پہنچے، گھر پہنچنے پر مقامی لوگوں نے کیف صدیقی کا پھول مالا پہناکر استقبال کیا۔ اس کے بعد کیف صدیقی کو گود میں اٹھا کر نوجوانوں نے کیف صدیقی زندہ باد ہمارا ڈاکٹر کیسا ہو کیف صدیقی جیسا ہو کے نعرے کے ساتھ محلے بھر میں گھمایا۔ محلے میں بھی جگہ جگہ کیف صدیقی کا زبردست استقبال کیا گیا۔ کیف صدیقی نے اپنی اس کامیابی پر کہا کی ہمارے دادا حاجی عبد القدوس رحمۃ اللہ علیہ کا بہت بڑا رول ہے انہوں نے ہمارا داخلہ پہلے ہی دن سے سینٹ جانس اسکول جو ضلع کے سب سے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے اس میں کرایا تھا.
اور ہماری ابتدائی تعلیم ہمارے دادا جان نے بذات خود گھر ہی پر ہمکو دی دادا جان کے انتقال کے بعد ہمارے والدین نے معاشی تنگی کے باوجود ہم پر بھروسہ کرتے ہوئے کوئٹہ اور کانپور جیسے شہر میں کوچنگ کا بندوست کرایا جسکا نتیجہ ہے کہ آج ہم نے نیٹ جیسے امتحان میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی اس کامیابی پر ہم اپنے والدین کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہوگا انہوں نے ہر موقع پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ۔
معلوم رہے کیف صدیقی نے ہائی اسکول تک کی تعلیم صدیق پور میں واقع سینٹ جانس اسکول سے مکمل کی اس کے بعد 12 ویں کی پڑھائی انہوں نے سینٹ جوزف اسکول لکھن پور جونپور میں حاصل کی۔ کیف صدیقی کی اس نمایاں کامیابی پر محلہ سمیت علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اور انکے اہل خانہ کے بڑے ابو ارشد صدیقی مولانا عمران احمد خان محمد عقیل خان ابوذر صدیقی ندیم صدیقی، بھائی ،حافظ عبدالرشید خان مستقیم خان عبد اللہ خان محمد عبد الواحد ، جنید صدیقی ہاضم صدیقی ،صارف صدیقی ، صدیقی ، حافظ محمد آصف صاحبان وغیرہ کے علاوہ سبھی دوست واحباب لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں