تازہ ترین

بدھ، 10 مئی، 2023

الفلاح فاؤنڈیشن کے رضوان خان اور سید علیم عبداللہ نے ہندو مریض کی جان بچائی

الفلاح فاؤنڈیشن کے رضوان خان اور سید علیم عبداللہ نے ہندو مریض کی جان بچائی 

 ہم اسلامی تعلیمات  پر عمل کرتے ہوئے مفت خون عطیہ کی خدمات انجام دے رہے ہیں: ذاکر حسین


 لکھنؤ، 10 مئی (پریس نوٹ) 523 مریضوں کو ہزاروں یونٹ مفت خون فراہم کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) لکھنؤ یونٹ کے دو مسلم ارکان نے مفت خون دے کر ایک ہندو مریض کی جان بچائی۔مریض وشواناتھ موریا بیمار تھے اور انہیں 2 یونٹ خون کی ضرورت تھی، اس لیے ان کے اہل خانہ نے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) لکھنؤ یونٹ کے رضوان خان سے رابطہ کیا، پھر رضوان خان نے خود اور ان کے دوست سید علیم عبداللہ نے ایک ہندو مریض کو خون کا عطیہ دیا اور  یہ پیغام  دیا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارہ کا مذہب ہے۔


اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے نور خان بھی موجود تھے۔اس عظیم کام کے بعد الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رضوان خان )27ویں مرتبہ مفت خون کا عطیہ کیا ہے، یہ رضوان خان اور الفلاح فاؤنڈیشن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ذاکر حسین نے ایک ہندو مریض کو مسلم نوجوان کا خون دینے کے بارے میں کہا کہ ہندو مسلم اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور سب کا تعاون ملک کی کمیونٹیز میں امن، بھائی چارہ قائم کرنا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا الفلاح فاؤنڈیشن کا مقصد ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پیروکار ہیں اور ان کی تعلیمات سے متاثر ہوکر خون کے عطیات مفت فراہم کر رہے ہیں۔  


اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے شیو مورتی ترپاٹھی، راجیش گوڑ، سورج گوڑ، مونو کمار، آفتاب احمد اور نعمان سنجری وغیرہ نے رضوان خان اور سید عبداللہ کے اس نیک کام کی تعریف کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad