ملک وملت کی تعمیر وترقی میں فارغین جامعہ الفلاح کی خدمات نمایاں ہیں: مولانا طاہر مدنی
دہلی (پریس ریلیز) انجمن طلبہ قدیم جامعہ الفلاح دہلی یونٹ کی طرف سے بروز اتوار ایک عید ملن اور اعزازی تقریب کا شاہین پبلک اسکول شاہین باغ میں انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جامعہ الفلاح بلریا گنج اعظم گڑھ کے فارغین جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور دہلی میں مقیم ہیں، ان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریبا 34 فلاحیوں کو اس تقریب میں مومنٹو پیش کیا گیا تاکہ نووارد فلاحی برادارن کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔
واضح رہے کہ ان فارغین فلاح میں بہت سے فارغین دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر اور ڈین کی کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔ اس کئ علاوہ دہلی گورنمنٹ اسکول میں تدریس سے وابستہ اورمختلف ریسرچ سنٹرس اورملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والے فلاحیوں کی خاصی تعداد موجود اس پروگرام میں موجود تھی۔
اس نشست میں کلیدی خطبہ ملک وملت کی تعمیروترقی میں جامعہ الفلاح کے فارغین کا کردار کے عنوان سے جامعہ کے ناظم مولانا طاہر مدنی نے پیش کیا جس میں مختلف میدانوں میں فارغین جامعہ کے خدمات کے حوالہ سے آپ نے مفصل گفتگو کی۔ اور تعلیم سے لیکر صحافت تک، وکالت سے لیکر ایڈمنستڑیشن اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں فلاحیوں کی خدمات کا تذکرہ کیا اور ملک وملک کے لئے ان کو مفید قرار دیا۔
مولانا نے اس موقع پر جامعہ الفلاح سے فارغ ہونے والے طالبات کا بھی خصوصی ذکر کیا اور مختلف میدانوں میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ جامعہ سے فارغ ہونے والی طالبات کے تعداد وہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ سے ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے اور وہاں ان کی تعلیم وتربیت کا بہترین نظم کیا گیا ہے۔
انجمن کے دہلی یونٹ کے سکریٹری محمد ارشاد فلاحی نے استقبالیہ اور تعارف پیش کیا جس میں انہوں نے انجمن اور جامعہ الفلاح کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
دہلی یونٹ کے صدر رفعت کمال فلاحی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمود عاصم فلاحی نے انجام دئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں