گھر میں گھس کر لڑکی کو زندہ جلا کر مار دیا۔
مین پوری میں شرمناک واقعہ، ایس پی معائنہ کرنے پہنچے
مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 17مئی 2023)
ایک سر پھرے دیوانے نے منگل کو ایک ہولناک واقعہ کو انجام دے دیا۔ بلاجواز محبت میں گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کو زندہ جلا دیا۔ اس کے بعد وہ موقعہ واردات سے فرار ہو گیا۔ لڑکی سیفئی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
کوتوالی علاقہ کے محلہ کی رہنے والی ایک نوعمر لڑکی دوپہر کو اپنے گھر پر تھی۔ اس کا چھوٹا بھائی بھی ساتھ تھا۔ اس کے بعد پڑوس میں رہنے والے انکت کا بیٹا راجویر گھر پہنچا۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد انکت نے گھر میں رکھا ڈیزل نوجوان لڑ کی پر ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ اس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔
لواحقین شدید جھلسنے والی نوجوان لڑ کی کو سیفئی میڈیکل کالج لے گئے۔ جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سنتوش کمار سنگھ کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ سی او سٹی نے بتایا کہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم سیفئی میں کیا جا رہا ہے۔
نوجوان کی جانب سے محبت کے حوالے سے آگ لگانے کا معاملہ سامنے آگیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہے۔ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی گیارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔ جبکہ ملزم فوٹوگرافر کی دکان پر کام کرتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں