تازہ ترین

جمعہ، 19 مئی، 2023

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے خون عطیہ کر بچائ مریض کی جاناعظم گڑھ نیوز

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے خون عطیہ کر بچائ مریض کی جان

خون عطیہ نیک عمل،سب کو خون عطیہ کیلئے آگے آنا چاہیے:ذاکر حسین 

آعظم گڑھ، یو این  اے نیوز 19 مئی 2023 )530 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے گزشتہ شب ایک خاتون مریضہ کیلئے فرشتہ بن کر سامنے آئے۔دراصل  آعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور رہائشی عبدالعزیز کی اہلیہ کو اے نیگیٹو خون کی ضرورت تھی۔ضلع سمیت جونپور کے بلڈ بینک میں پتہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دو اضلاع میں مطلوبہ بلڈ گروپ نہیں ہے۔

اس کے بعد اس کیس میں پیشے سے صحافی اور 530 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین خود بلڈ بینک پہنچے اور اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین کے ہمراہ سمیر شیخ،محمد عاطف، عاقب شیخ،سمیر خان،محمد افنان کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔خون عطیہ کرنے کے بعد الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ خون عطیہ ایک نیک عمل ہے،ہم سب کو خون عطیہ کرنا چاہیے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے بتایا کہ 28 ستمبر 2019 میں قیام میں آئ الفلاح فاؤنڈیشن نے آعظم سے لیکر قومی دارالحکومت دہلی تک 530 مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا ہے۔


اس موقع پر ذاکر حسین نے لوگوں سے خون عطیہ کے میدان میں آگے آنے اور الفلاح فاؤنڈیشن کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل دہرائ۔انہوں نے کہا کہ الفلاح فائونڈیشن کی مضبوطی عوام کی مضبوطی ہوگی،الفلاح فاؤنڈیشن کی مضبوطی غریبوں،لاچاروں کی مضبوطی ہو گی،الفلاح فاؤنڈیشن کی مضبوطی مریضوں کی مضبوطی ہوگی۔ذاکر ایک  صحافی اور سماجی کارکن ہیں،آپ گزشتہ گیارہ سالوں سے قوم و سماج کیلئے لگاتار اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ان کے ذریعہ شروع کیا گیا الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) عوام کیلئے ایک بڑا سہارا بن گیا ہے۔


ایک کال پر غریب مریضوں کو مفت خون مل جاتا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے معراج خان،معاذ سنجری،نعمان سنجری،مرزا تابش،یاسر نواز،محمد سیف اور آفتاب احمد اور شیومورتی ترپاٹھی سمیت دیگر الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان نے اپنے صدر کے اس کام کی خوب ستائش کی۔الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑنے کیلئے آپ 8368463763 پر میسیج کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad