تازہ ترین

جمعرات، 18 مئی، 2023

سابق صدر جمیعۃ علماء جونپور مولانا اسعد قاسمی کی اہلیہ سپردِ خاک

سابق صدر جمیعۃ علماء جونپور مولانا اسعد قاسمی کی اہلیہ سپردِ خاک 
شاہ گنج جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 18مئی2023) شاہ گنج تحصیل حلقہ کے موضع ڈھنڈورا خرد کے رہائشی جمیعۃ علماء جونپور کے سابق صدر مولانا اسعد رشید صاحب قاسمی کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیاگیا ہے۔


مرحومہ کی نمازِ جنازہ و تدفین میں عزیر و اقارب، کے علاوہ جمیعۃ علماء ممبئی بھونڈی  اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جمیعۃ علماء جونپور کے سابق صدر اسعد رشید صاحب قاسمی کی اہلیہ تقریباً 75 برس کی عمر میں آج  مہاراشٹر کے بھونڈی  میں 12 بجے دن میں انتقال کر گئیں۔


 جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں کے صدر مولانا عمران احمد خان  قاسمی ،جمیعۃ علماء جونپور کے جنرل سکریٹری حافظ رضوان احمد ، مولانا محمد عبد الحنان صاحبان نے مرحومہ کے سرتاج مولانا اسعد رشید قاسمی اور انکے دونوں لختِ جگر سمیت مرحومہ کے غمزدہ اہل خانہ کو تعزیت پیش کیا ۔

 واضح رہے کی بعد نماز مغرب بوقت 7بجے مرحومہ کی تدفین عمل میں آئی مرحومہ کی نماز جنازہ  مولانا محمد ذکی صاحب جونپوری ابن مولانا صہیب صاحب مرحوم ۔امام خطیب مسجد دارلفلاح کوسہ ممبرا نے پڑھائی ، اللہ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad