تازہ ترین

پیر، 8 مئی، 2023

جمعیۃ علماء حلقۂ مانی کلاں جونپور کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد،مدارس کے طلباء وطالبات کو عصری علوم سے جوڑنے پر زور

 جمعیۃ علماء حلقۂ مانی کلاں جونپور کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد،مدارس کے طلباء وطالبات کو عصری علوم سے جوڑنے پر زور

جونپور ،پریس ریلیز (یو این اے نیوز 8مئی 2023)
   کل بہ تاریخ 7/مئی 2023ء بہ روز اتوار بعد نماز ظہر بہ وقت 3/بجے بہ مقام ایجنسی چوراہا مسجد مانی کلاں جون پور جمعیۃ علماء حلقۂ مانی کلاں کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔


    اس مجلس کی صدارت جمعیت علماء حلقۂ مانی کلاں کے صدر مولانا عمران صاحب قاسمی نے فرمائی۔ مولانا محمد اختر صاحب نوناری کی تلاوتِ قرآن سے مجلس کا آغاز ہوا۔


    جس میں چند ایجنڈے پیش ہوے، نوجوان عالم دین مولانا محمد ثاقب صاحب قاسمی مانوی نے تمام ایجنڈوں کو پڑھ کر اس کی وضاحت فرمائی۔ اور مجلس میں  موجود تمام اصحاب رائے نے اظہار خیال فرمایا۔


     مسلم طلبہ و طالبات بالخصوص علماء و عالمات کے لیے عصری تعلیم کے انتظام پر غور کیا گیا جس کے لیے NIOS سے اپنے طلبہ کو جوڑنے پر تاکید کی گئی اور صدر جمعیۃ علماء ضلع جونپور مولانا وسیم صاحب ،سےدرخو است کی گیٔ،nios،سے متعلق ضروری وضاحت اور اس کے فوائد جاری کرنے پر زور دیا گیا۔

   نیز فتنہ ارتداد کے اسباب و وجوہات اور اس کے سد باب کے لیے بھی کچھ ضروری اور مفید باتیں سامنے آئیں کہ اولا اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جائے، عقائد و اعمال کی مضبوطی کے بعد ہی عصری علوم کی طرف رخ کیا جائے۔


   مزید 20 اور 21 مئی کو ممبئی آزاد میدان میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے بھی تشکیل کی گئی اور شرکت کے خواہشمند حضرات کو ضلع کے جنرل سکریٹری حافظ رضوان احمد مانوی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔تاکہ 20،تاریخ کو منتظمہ کے پروگرام میں 21 کو آزاد میدان کے اجلاس عام میں  ضلع جونپور کے لوگوں کی نمائندگی ہوسکے۔
    اس کے علاوہ جلسۂ اصلاح معاشرہ اور تفسیر قرآن مفتی فخرالدین قاسمی نوناری وغیرہ کی کوشش کو سراہا گیا اس سلسلے کو مسجد وار، محلہ وار مزید عام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    انہیں چند قیمتی اور مفید باتوں پر مجلس کا اختتام ہوا۔مولانا بیت اللہ صاحب سونگر کی دعا پر مجلس کااختتام ہوا۔ ماشاء اللہ اس میٹنگ میں مانی کلاں و آس پاس کے تقریبا 25/ افراد نے شرکت کی۔مولانا عبد الحنان صاحب جنرل سکریٹری  نے اپنے دولت خانے پرتمام آئے ہوے مہمانوں کی پر تکلف ضیافت کی، اللہ پاک خوب برکت عطاء فرمائے، جمعیت کے فیضان کو عام کرے اور تمام کار کنان کے اندر اخلاص و للہیت کا جذبہ پیدا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad