مین پوری میں عازمین حج کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد
مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 15مئی 2023)مین پوری روڈ پر واقع بڑی خانقاہ میں آج عازمین حج کو ٹریننگ دی گئی، جبکہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کی جانب سے ویکسینیشن کیا گئیا، 34 عازمین حج کو ٹیکہ لگایا گیا ۔
جس میں ایڈیشنل سی ایم او موجود تھے اور ان کی پوری ٹیم نے بھی عازمین حج کو تربیت دی، کل 34 عازمین حج کو تربیت دی گئی۔ ٹریننگ کے دوران موجود تھے جن میں 13 خواتین، 21 مردوں کو تربیت دی گئی، ٹریننگ دینے والوں میں حاجی اسرار، غلام ربانی، حافظ ذیشان قریشی، وہیں حاجی عبدالرحمن خان چشتی نے بتایا کہ آج تمام افراد کو ٹریننگ دی گئی۔ اس بار مین پوری سے 34 سے زائد عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے۔
جن کی ٹریننگ کے لیے خانقاہ راشدیہ میں ہر سال تربیتی کینپ لگا جاتا ہے اور ٹیکے لگائے جانے کا خاص حکومت کی طرف سے اہتمام کیاجاتا ہیں، اس پروگرام کے دوران ایڈیشنل سی ایم او اور محکمہ صحت کی ٹیم موجود تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں