تازہ ترین

پیر، 1 مئی، 2023

آعظم گڑھ کے ابو سالم خان نے انجام دیا،ایک بڑا کارنامہ

آعظم گڑھ کے ابو سالم خان نے انجام دیا،ایک بڑا کارنامہ

سالم خان ہماری نسلوں کیلئے مشعل راہ:ابو شحمہ 


آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 1مئی 2023) اگر انسان چاہے تو کیا نہیں بس میں،آعظم گڑھ کے موضع بڑہریا کے رہنے والے ابو سالم نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے موضع بڑہریا باشندہ ابو سالم خان نے نہایت  کم عمری میں حفظ قرآن مکمل کیا.ابو سالم خان کے بڑے بھائی ابو شحمہ خان نے بتایا کی صرف ایک سال میں انکے بھائی ابو سالم نےبڑی محنت ومشقت اور لگن کے ساتھ حفظ قرآن مکمل کر کے اپنے گاؤں اور خاندان کا نام روشن کیا.


ابو شحمہ نے مزید کہا کہ سالم ہماری فیملی کے بچوں کیلئے مشعل راہ ہیں،انہوں نے ایک بڑا کارنامہ انجام دے کر اپنی ذہانت اور لگن کا ثبوت پیش کیا ہے۔اس موقع پر نبیل سنجری نے ابو سالم خان کو ایک سنجیدہ اور ذہین  انسان بتایا اور کہاکہ سالم  چاہیں تو مستقبل میں بڑے بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔سالم اس وقت محض 13سال کے ہیں۔


اس مبارک موقع پر بھائی ابو شحمہ خان,ابوذر خان،جمشید شیخ,عبدالرحمٰن شیخ,عارف قریشی,نبیل سنجری,معاز سنجری،حذیفہ سنجری،الفلاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان،الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان  سنجری،الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین اور ڈاکٹر ساجد سمیت ودیگر اعزہ و اقارب نے  مبارک باد پیش کی اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad