مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ ، مسافروں سے بھری بس 50 فٹ اونچے پل سے گری ، 15 افراد جاں بحق، مرنے والوں کی تعداد میں ہوسکتا ہے اضافہ
مدھیہ پردیش۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 9مئی 2023) مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ مسافروں سے بھری بس 50 فٹ اونچے پل سے سوکھی ندی میں گر گئی۔ حادثے میں 15 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ انتظامیہ نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔
کھرگون ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک مسافر بس بوراڈ ندی پر پل سے نیچے گر گئی۔ ندی سوکھی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ شروعاتی معلومات کے مطابق 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس اور انتظامیہ نے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 20 تک بڑھ سکتی ہے۔ حادثے میں ڈرائیور، کنڈکٹر اور کلینر کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کھرگون میں بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
بس نمبر MP10-P-7755 ماں شاردا ٹریولس کی بتائی جا رہی ہے، جو کھرگون سے اندور جا رہی تھی۔ یہ حادثہ کھرگون-ٹھیکری روڈ پر پیش آیا۔ بس ندی پر بنے پل سے گزر رہی تھی کہ اچانک نیچے گر گئی۔ ایک زوردار شور ہوا اور افراتفری مچ گئی۔ بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثہ دسنگا گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس اہلکار گاؤں والوں کے ساتھ زخمیوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ۔ موقع پر پہنچے ایم ایل اے روی جوشی سے بات چیت میں گاؤں والوں نے کہا کہ بسیں اوورلوڈ ہوکر ہر روز تیز رفتاری سے گزرتی ہیں۔ کئی بار ہم نے بس ڈرائیوروں کو روکا، لیکن وہ غنڈہ گردی کرتے ہیں۔
مالی امداد کا اعلان۔
ریاستی حکومت نے کھرگون بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپے، اور معمولی طور پر زخمیوں کو 25 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے حادثے میں زخمیوں کےلئے مناسب علاج کے انتظامات کیے جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں