الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاندار پروگرام اور "خون عطیہ کیمپ" کا انعقاد
خون عطیہ کے میدان میں سبھی کو آگے آنے کی ضرورت:ذاکر حسین
آعظم گڑھ، (یو این اے نیوز 3اپریل 2023) مریضوں کومفت خون فراہم کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام یکم اپریل کو اعظم گڑھ کے راما بلڈ بینک میں "خون کے عطیہ بیداری" اور "خون کا عطیہ کیمپ" کا پروگرام منعقد کیا گیا۔الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ خون کے عطیات کے ذریعے ہم معاشرے میں پھیلی نفرت کو محبت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔انہوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کے تمام ممبران اور پروگرام میں موجود معززین سے اپیل کی کہ وہ خود غرضی سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی مدد کریں۔ملک میں بھائ قارہ قائم کرنے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ذاکر حسین نے اس موقع پر تمام لوگوں کو خون عطیہ کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن مبارکپور یونٹ کے ضیاءنور، محمد قاسم،الفلاح فاؤنڈیشن کے صفوان خان، کفیل شیخ اورذکی انصاری نےخون عطیہ کیمپ میں خون کا عطیہ دیا۔ اسی وقت، وہ خون فوراً جہان گنج، اعظم گڑھ کے رہنے والے نوشاد احمد کی بیوی اور لوہرا، اعظم گڑھ کے ایک مریض کو دےدیا گیا۔
مطلب یہ کہ بلڈ بینک میں کوئ خون جمع نہیں کیا گیا ہے،بلکہ سارا خون مریض تک پہنچا دیا گیا۔مریض کی فیملی کے لوگ موقع پر موجود تھے۔کیمپ کا مقصد بھی مذکورہ مریضوں کو مفت خون مہیا کرنا تھا۔ واضح رہے کہ ان مریضوں کو الفلاح فاؤنڈیشن نے گود لیا تھا لیکن اب الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین اور پوری ٹیم کی سفارش پر جہان گنج کے رہائشی مسٹر نوشاد کی اہلیہ کو راما بلڈ بینک اعظم گڑھ نے گود لیا ہے، اب راما بلڈ بینک انہیں مفت خون فراہم کرے گا۔
راما بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر سی کے تیاگی آج اس کا اعلان کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سی کے تیاگی نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا عطیہ خون کا عطیہ ہے، خون کا عطیہ ہماری بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، خون عطیہ کرنے کے فوراً بعد نیا خون بنتا ہے، اس لیے ہمیں بلا جھجک خون کا عطیہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر تیاگی نے الفلاح فاؤنڈیشن کے کاموں کی ستائش کی۔الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین، راما بلڈ بینک کے مسٹر مکیش،الفلاح فاؤنڈیشن مبارک پور یونٹ کے یاسر نواز، آفتاب احمد اور الفلاح فاؤنڈیشن ودھان سبھا نظام آبادکے ذمہ دارنعمان سنجری اور اٹینڈنٹ نوشاد احمد نے ایک دوسرے کی گل پوشی کر استقبال کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں آفتاب احمد، یاسر نواز، نعمان سنجری،محمدقاسم سمیر شیخ، محمد سیف، تہذیب انور،جمال ہاشم،صفوان خوان، ذکی انصاری،کفیل شیخ،فیصل امین،محمد سالم،شاہ فہد اوررما بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر سی کے تیاگی،مکیش ورما،وی کے، دھننجے وغیرہ سمیت الفلاح فاؤنڈیشن کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں