الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہندو،مسلم ایکتا،عید ملن اور خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد
منعقدہ پروگرام میں تین بلڈ بینک ایوارڈ سے سرفراز
آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 26اپریل 2023) مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام مبارک پور کے رسول پور میں ایک شاندار پروگرام بعنوان ہندو،مسلم ایکتا،عید ملن اور خون عطیہ بیداری منعقد کیا گیا۔پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر رسول پور،مبارک پور یونٹ الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے صدر ذاکر حسین کا پرجوش استقبال کیاگیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئ ذاکر حسین نے کہا کہ آج ملک اور ملک کے آئین کو بچانے کیلئے ہندو مسلم ایکتا کی سخت ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے خون عطیہ کرنے کی پرزور اپیل کی ۔پروگرام کی صدارت کے فرائض انجام دے رہے مولانا انظرقاسمی نے اپنے خطاب میں حسن اخلاق پر گفتگو کی۔پروگرام میں صدر بلڈ بینک آعظم گڑھ کے راجندر کمار یادو،رما بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر سی کے تیاگی،مکیش ورما اور انیتا بلڈ بینک (شاہ گنج) کے مینیجر ڈاکٹر ابھیشک راوت بطور مہمان شریک ہوئے۔
الفلاح فاؤنڈیشن نے مذکورہ تینوں بلڈ بینک کو ایوارڈ سے نوازا۔ان کے علاوہ ضیاء نیوز کے شیخ عمر آعظمی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر مبارک پور،رسول پور یونٹ الفلاح فاؤنڈیشن کے اہم ذمہ داروں اور مہمانوں کے ہاتھوں ان رضاکاروں کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئ،جنہوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے یا انفرادی طور سے کسی مریض کیلئے مفت خون عطیہ کیا ہے۔پروگرام کے اختتام پر معراج خان کو فاؤنڈیشن کےایوارڈ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد،یاسر نواز،محمد سیف،احمد نواز،جمال ہاشم،شاہ فہد،مولانا انظر قاسمی،حاجی عبد المقتدر سمیت ایک بڑی تعداد میں کثیر تعداد میں الفلاح فاؤنڈیشن کے کارکنان موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں