تازہ ترین

جمعرات، 20 اپریل، 2023

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہندو،مسلم ایکتا،عید ملن اور خون عطیہ بیداری پروگرام عید کے دن نیوز

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہندو،مسلم ایکتا،عید ملن اور خون عطیہ بیداری پروگرام عید کے دن 

عید والے دن ہونے والا الفلاح فاؤنڈیشن کا پروگرام تاریخی ہوگا:آفتاب احمد 




آعظم گڑھ،20 اپریل ( پریس ریلیز) 515 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام بروز عید"عید ملن،ہندو مسلم ایکتا،اور "خون عطیہ بیداری" پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے۔پروگرام کے مہمان خصوصی الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین ہونگے۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) مبارک پور یونٹ کے محمد آفتاب اور یاسر نواز نے بتایا کہ پروگرام مبارک پور کے رسول پور میں عید والی رات منعقد کیا جائے گا۔پروگرام میں صدر بلڈ بینک آعظم گڑھ کے راجندر کمار یادو،رما بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر سی کے تیاگی،انیتا بلڈ بینک اینڈ ہسپتال کے مینیجر ڈاکٹر ابھیشیک راوت کو الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ان کے علاوہ میڈیا کے کچھ لوگوں کو جیسے انقلاب سے عامر اصلاحی،ویلکم انڈیا ہندی اور 4 ٹی وی سے ساجد ارشد اور ضیاءنیوز سے شیخ عمر آعظمی،بیباک نیوز سے شیخ عبد الرحیم ،راشٹریہ سہارا سے ابوالخیر  اور آعظم گڑھ لائیو 24 سے محمد یاسر،قصبہ ماہل سے قمر آصف،یو این اے نیوز سے محمد اسمعیل ،ایکسپریس ٹائمس سے محمد ناصر،آئ این اے نیوز سے عاصم طاہر آعظمی،انڈیاز وائس سے فہیم خان شیرازی وغیرہ کو الفلاح فاؤنڈیشن کیلئے ان کے ذریعہ پیش کی گئ خدمات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔


اس موقع پر ایک ایوارڈ بہترین اخلاق بہترین انسان کیلئے الفاروق پبلک اسکول کے ڈاکٹر ذیشان کو اورایک ایوارڈ سماج کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینی والی تنظیم سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کو ایک ایوارڈ الفاروق پبلک اسکول کے ابو الجیش کو بھی دیا جائے گا۔


اس موقع پر یاسر نواز نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین اور پوری ٹیم نے فیصلہ کیا ہیکہ الفلاح فاؤنڈیشن کیلئے اپنی گراں قدر خدمات پیش کرنے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری،معراج خان اور مرزا تابش کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad