تازہ ترین

جمعرات، 13 اپریل، 2023

عتیق کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر،جھانسی میں ایس ٹی ایف نے مار گرایا

عتیق کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر،جھانسی میں ایس ٹی ایف نے مار گرایا

 نئی دہلی ،اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 13اپریل 2023) اترپردیش پولس کی  ایس ٹی ایف نے جھانسی میں  عتیق احمد کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر کردیا۔  اسد امیش پال قتل کیس کا اہم ملزم تھا اور کافی دنوں سے مفرور تھا۔  الزام ہے کہ امیش پال قتل کیس میں اسد خود ملوث تھا۔  پولیس کے مطابق امیش قتل کیس میں ملوث غلام بھی انکاؤنٹر میں مارا گیا۔  اسد اور غلام پر یوپی پولیس کی طرف سے  پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی تھا ۔ 


 امیش پال کی ماں شانتی دیوی اور بیوی جیا پال نے اسد احمد کو انکاؤنٹر میں مارنے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔  اسد اور غلام پریچھہ ڈیم کے قریب چھپے ہوئے تھے۔  دونوں کا ڈیم کے پاس  ہی انکاؤنٹر ہوا ہے
 بتایا جا رہا ہے کہ اسد اور غلام کا انکاؤنٹر آج 12 بجے کے قریب ہوا۔


  یہ انکاؤنٹر یوپی کے جھانسی کے بڑکا گاؤں میں پریچھا ڈیم پر ہوا، جو جھانسی سے 7 کلومیٹر دور ہے۔  اس انکاؤنٹر میں 12 لوگ شامل تھے، جس میں 2 ڈپٹی ایس پی اور 2 انسپکٹرز نے بھی حصہ لیا۔  پولیس نے 2 غیر ملکی پستول بھی برآمد کی ہے۔  اس تصادم میں 40 راؤنڈ فائر ہوئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad