تازہ ترین

پیر، 10 اپریل، 2023

مریض کی جان بچانے کیلئےالفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا

مریض کی جان بچانے کیلئےالفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا

 الفلاح فاؤنڈیشن رسول پور،مبارک پور یونٹ کی کارکردگی قابلِ ستائش :ذاکر حسین


 آعظم گڑھ(یو این اے نیوز 10اپریل 2023)صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین کے ذریعہ 19 ستمبر 2019 کو قیام میں آئ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) لگاتار مریضوں کیلئے رحمت بن رہی ہے۔گزشتہ دنوں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے ممبران نے ایک بار پھر اعظم گڑھ سے چل کروارانسی میں مفت خون عطیہ کیا۔الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد نے بتایا کہ مریض نذرانہ فاطمہ رسول پور،مبارک پور، اعظم گڑھ وارانسی کے سنویدنا ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھیں۔


 ان کی فیملی نے الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا تو الفلاح فاؤنڈیشن مبارک پور، رسول پور یونٹ کے حافظ عبداللہ فرحان اور مشرف ریحان عرف منا نے وارانسی آئی ایم اے بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیا۔ اعظم گڑھ سے وارانسی جانے والے الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد،یاسر نواز،محمد سیف اور نوشاد احمدو دیگر تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے،جب الفلاح فاؤنڈیشن کے ممبران اعظم گڑھ سے وارانسی میں خون کا عطیہ دینے گئے ہوں، اس سے قبل بھی الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کے ساتھ الفلاح فاؤنڈیشن کے ممبران اعظم گڑھ سے چل کر وارانسی میں کئی بار مفت خون عطیہ کیا ہے۔


اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے مذکورہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر الفلاح فاؤنڈیشن اراکین نے ایسے وقت میں کیا ہے،جب رمضان مہینہ چل رہا ہے۔بھوک،پیاس،تھکن کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مریض کی جان بچانے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) رسول پور،مبارک پور یونٹ کا آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا جانا ،اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہیکہ الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان میں لوگوں کی خدمت کرنا ہی ان کی زندگی کی اولین ترجیح ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad