تازہ ترین

ہفتہ، 1 اپریل، 2023

گئو کشی معاملے میں ایک اور مسلم نوجوان کو پولیس نے حراست میں لیا

گئو کشی معاملے میں ایک اور مسلم نوجوان کو پولیس نے حراست میں لیا


آعظم گڑھ(یو این اے 1اپریل 2023))گزشتہ دنوں گئوکشی معاملے میں آعظم گڑھ کے تحصیل مینہ نگر پوسٹ بسہم کے موضع قطراں سے دو مسلم خواتین سمیت پانچ افراد کی گرفتاری ہوئ تھی۔اب اسی معاملے میں پولیس نے اسی گاؤں کے مزید ایک مسلم نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔


حراست میں لئے گئے نوجوان کا نام فہیم (عمر 35 سال) ہے۔فہیم کی گرفتاری کے بعد گائوں بھر میں دہشت کا ماحول ہے۔


لوگ گھروں کو چھوڑ کر فرار چل رہے ہیں۔گزشتہ دنوں ہوئ دو مسلم خواتین کے ساتھ پانچ افراد کی گرفتاری میں سے تمام افراد ہنوز پولیس تحویل میں ہیں۔مقامی لوگوں کی مانیں تو مسلم نوجوان لڑکیوں کی گرفتاری پر مقامی مسلمانوں اور انصاف پسند طبقوں میں بے چینی پائ جا رہی ہے۔


فہیم کی گرفتاری کے بعد پورے گائوں میں سناٹا پسرا ہے اور لوگ ایک دوسرے سے گفتگو کرنے تک سے کترا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad