تازہ ترین

منگل، 21 مارچ، 2023

بچوں کی پہلی تعلیم وتربیت گاہ ماں کی گود ہے،آج کل ٹیوشن کافیشن بن گیا ہے،مولانامحمد انور داؤدی

*مدرسۃ الحرا رسول آباد پھولپوراعظم گڑھ،*
*زیر سرپرستی حاجی اظہر الدین رسول آباد*
 قصبہ پھولپور کے تحت آنے والادینی و عصری علوم کا سنگم مدرسۃ الحرارسول آباد میں جلسہ دستار بندی کے عنوان سے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا،مجلس تکمیل حفظ کی صدارت مولانا محمدصفات کوٹیلاوی اور نظامت کا فریضہ مولانا فیروز احمد امبیڈکرنگر استاذ مدرسہ ہٰذا نے انجام دیا،پروگرام کے آغاز میں طلبہ وطالبات نے ہر زبان میں تقریر ،نعت ونظم اورثقافتی پروگرام پیش کیا،امتحان سالانہ میں درجہ دوم کی ایک طالبہ عائشہ صدیقہ بنت محمد شاداب بھورمئو کو مدرسہ ٹاپ کرنے پرایک بڑا کولر وگھڑی دے کر حوصلہ افزائی کی گئی،دیگر بچوں کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازا گیا، بعدہ محمدشارب ولد محمدمعظم رسول آباد،محمد شارب ولد نسیم احمد رموپور دونوں بچوں نے مہمان خصوصی مولانا محمد انور داؤدی کے سامنے تکمیل حفظ کیا۔
اس موقع پر مولانا محمد انور داؤدی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے،آپ کی برکت سے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینے میں قرآن محفوظ ہوجاتا ہے،ورنہ بچوں کا سینہ پھٹ جاتا، وحی کے نزول کے وقت اونٹنی بیٹھ جاتی تھی،پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتا، اولاد کو دینی تعلیم دینا صدقہ جاریہ ہے،قرآن کریم کا نزول مقدس مہینہ ماہ رمضان کی شب قدر اورمکۃ المکرمہ کی سرزمین غارحرا میں ہوا،جس نے اپنے بچوں کو ناظرہ پڑھادیا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمادیتا ہے اور جس نے اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنایا،ان کے والدین کو قیامت کے دن سورج سے زیادہ روشن تاج پہنایا جائے گا،حفاظ کرام کے لئے قرآن سفارش کرے گا،اللہ ان سے راضی ہوگا ،حکم ہوگا قرآن پڑھتاجا اور جنت کے بلندی پر چڑھتا جا،اس کی خری منزل آخری تلاوت کردہ آیت ہوگی،یہ دنیا ایک دن ختم ہوجائے گی قبر میں جانا ہے حالات کا سامنا کرنا ہے محشر میں حساب دینا ہے ایسے مقامات پر قرآن مونس ہوگا ،جو حافظ قرآن کا ساتھ دے گا،اور باعمل حافظ کو جنت تک پہنچائے گا،تلاوت کا اہتمام کریں،اور قرآن کے معنی و مطلب کو بھی کسی عالم دین سے سیکھیں،اس کے احکامات پر عمل کریں،قرآن کے ہرحرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں،اسی طرح اس کا دیکھنا بھی باعث ثواب ہے،ورنہ ایک دن آنکھ بند تو اعمال کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا،بچوں کو ڈاکٹر،ماسٹر،انجینیر بھی بنائیں،لیکن بنیادی تعلیم دینی اور عقائد مضبوط کریں،آج عورتیں بھی موبائل کی دلدادہ ہیں،مائیں سیریل دیکھتی ہیں اور بچوں کو دودھ پلاتی ہیں تو اولاد کیسے نیک ہوگی،والدین بچوں کو اپنی تعلیم وتربیت سے دور رکھ کر ٹیوشن کا سہارا لیتے ہیں آج ٹیوشن کا فیشن بن گیا ہے۔

صدر مجلس مولانا محمد صفات کوٹیلاوی نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں نوجوان راتوں میں عبادت کے بجائے لہو ولعب میں گذاررہا ہے کرکٹ کا رواج عام ہے ڈھابہ بازی اور ہوٹل پر کھانا عام ہوگیا ہے،ماہ رمضان میں اللہ کے حکم کی کھلی مخالفت ہورہی ہے روزہ صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ زبان اور نگاہ پر کنٹرول بھی ضروری ہے ماہ رمضان میں قرآن کو خودسیکھیں اور سکھائیں،فرض نماز کے ساتھ نمازتراویح کا خوب اہتمام کریں،موبائل کا بقدر ضرورت استعمال کریں،یہ اجلاس مولانا محمد ثاقب قاسمی کی نگرانی میں دعاء پر اختتام پذیر ہوا، اس انعامی پروگرام میں محمد اعظم نائب ناظم مدرسہ ہذا ،مولانا سرفراز احمد ،مولانا آس محمد،حافظ عبدالعظیم،حافظ آفتاب عالم،حافظ احمد علی،محمد معظم ، حاجی جمال الدین،حاجی مبین احمد طلبہ و اساتذہ کرام کے ساتھ باپردہ خواتین اسلام نے بھی شرکت کی،*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad