تازہ ترین

ہفتہ، 4 مارچ، 2023

جمیعۃ علماء مانی کلاں کے زیر اہتمام٫اصلاح معاشرہ وتعلیمی بیداری،پروگرام کا انعقاد

جمیعۃ علماء مانی کلاں کے زیر اہتمام٫اصلاح معاشرہ وتعلیمی بیداری،پروگرام کا انعقاد

جونپور ۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 4مارچ 2023) کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع بھڑ کڑہاں میں جمیعت العلماء مانی کلاں حلقہ کے زیر اہتمام ،،بعوان،، اصلاح معاشرہ وتعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا  پروگرام کی نظامت حافظ رضوان احمد جنرل سیکریٹری حلقہ مانی کلاں ، و صدارت مولانا عمران احمد خا ن قاسمی صدر جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں نے کی۔ 


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد طارق قاسمی استاذ خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ نے کہا کی لوگوں کو اچھے لوگوں سے دوستی رکھنی چاہیے انہوں نے کہا موجودہ دور متعلقات عامہ کا دور ہے ،چمک دمک والی دنیا میں رہ کر ہی اللہ اور اسکے رسول کے فرمان کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے اور اسی دنیا میں رہکر اپنی آخرت کی تیاری بھی کرنی ہے ، جب آپ شادی کریں تو نیک صفت خاتون کا انتخاب کریں جب ایک نیک خاتون آپ کے نکاح میں آئیگی تو آپ کی زندگی اور آپ کی ہونے والی اولادیں نیک ہوں گی اور جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کرتے ہوئے سادگی سے نکاح کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ ارتداد کو روکنے کے لیے ہمیں نکاح کو آسان بنانا ہوگا،اسکے علاوہ مولانا عبداللہ قاسمی استاذ مدرسہ تحفیظ القرآن مانی کلاں،اور مولانا طارق قاسمی استاذ مدرسہ ضیاء العلوم مانی کلاں نے بھی اصلاح معاشرہ وتعلیمی بیداری عنوان کے تحت قرآن وحدیث کی روشنی میں خطاب کیا۔اس موقع پر رکن جمیعۃ علماء جونپور اسماعیل عمران ندوی نے جمیعۃ علماء ہند کی تاریخ اور اسکے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے  جمیعۃ علماء ہند کی اس مہم ( اصلاح معاشرہ وتعلیمی بیداری )سے جڑنے کی اپیل کی ۔


 آخر میں صدر مجلس کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا وہیں صدر جلسہ کی جانب سے۱۲ مارچ بروز اتوار کو موضع بھڑکڑہاں میں مفت طبی کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔


اس موقع پر مولانا عبد الحنان،حافظ حسام الدین ،مولانا احمد عبید ،مولانا عبد العظیم ،مولانا فخر عالم ،حافظ طاہر ،توفیق ،ظفرصدیقی ،حافظ عبد الرشید، حافظ دانش،عقیل احمد ،محد ساجد وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad