تازہ ترین

بدھ، 15 مارچ، 2023

جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ،175سےزیادہ مریضوں کو مفت دوائیں دی گئیں

جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ،175سےزیادہ مریضوں کو مفت دوائیں دی گئیں

جونپور ۔(یو این اے نیوز 15مارچ 2023) کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع بھڑکڑہاں کے تعلیمی مرکز عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر جمیعۃ علماء مانی کلاں جونپور کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ تقریبا 175  مریضوں کو مفت دوائیں وغیرہ تقسیم کی گئی ۔


پروگرام کا افتتاح کانگریس پارٹی کے قد آور لیڈر آفتاب خان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔مفت طبی کیمپ میں ما ہر ڈاکٹر ایم عارف خان ایم بی بی ایس ،  ایم ڈی  ،  ڈاکٹر اجمل خان احمد جنرل فزیشین ،  ڈاکٹر محمد کاشف  جنرل فزیشین ، ڈاکٹر معین الدین ڈینٹل سرجن ، ڈاکٹر فاطمہ  ماہر امراض نسواں،ڈاکٹر ثانیہ ابصار ماہر امراض نسواں وغیرہ نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور دوائیں تقسیم کی گئی ۔


اس مو قع پر افتاب خان نے کہا کہ کسی انسان کی مدد کر نا بہترین صدقہ ہے انسانیت کی خدمت کے لئے اس طرح کے پروگرام کی ضرورت ہے بعض انسان جسم میں مرض کو ساتھ پالتے رہتے ہیں اور ان کو اطلاع تک نہیں ہو پاتی ہے  یا معمولی دوائوں سے کام چلا لیتے ہیں لیکن جب ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم گائوں پہنچ کر جانچ کر تی ہے تو مرض کا خلاصہ ہوتا ہے جس سے آنے والی پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے گائوں میں آج بھی وسائل کم ہوتے ہیں یا بعض لوگوں میں بیداری نہیں ہو تی ہے اکثر لوگ ایسے بھی ہو تے ہیں جو جسم میں پل رہے مرض کو مرض ہی نہیں سمجھتے ہیں اور پرہیز کر نا تو دور اپنے طریقہ سے علاج کر تے ہیں جس سے مستقبل میں جان و مال دونوں کا خسارہ ہو تا ہے ایسے لوگوں میں بیداری لانے کے لئے اس طرح کے پروگرام  کا انعقاد جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں کے زیر اہتمام وقت کی ضرورت ہے ۔


ڈاکٹر ایم عارف خان  نے کہا کہ دوڑ بھاگ بھری زندگی اور کھان پان میں بے توجہی کی  وجہ سے اکثر لوگ شوگر و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر ، شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے وہیں پر ڈاکٹر اجمل خان جنرل فیزیشین نے کہا لوگ  پان بیڑی سگریٹ وغیرہ کا استعمال نہ کریں ورزش کریں ، تلی بھنی ہوئی چیزوں کو استعمال نہ کریں چکنائی والی غذا ئوں کے استعمال سے بچیں کثرت کریں ، مارننگ واک کریں ٹینشن میں مبتلا نہ رہیں  ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لیتے رہیں ۔


 ڈاکٹر کاشف خان نے کہا  ورزش پر دھیان دینے کی سخت ضرورت ہے جس  خون کا دوارنیہ صحیح بنا رہتا ہے  ڈاکٹر معین الدین احمد نے کہا کہ برقی دور اور باہر کے کھان پا ن کی وجہ سے کچھ لوگ وقت سے بیماریوں کی زد میں آتے جارہے ہیں ہری سبزیوں کا استعمال وکھان میں پان میں پرہیز کر کے بہت سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر فاطمہ ڈاکٹر ثانیہ ماہر امراض نسواں  نے مشترکہ طور پر کہا کہ عام طور پر خواتین بیماریوں کے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کر تی ہیں اور دیہی علاقوں میں ماہر نسواں کے نہ ہو نے سے اہم مسئلہ بنا رہتا ہے اور جسم میں بیماریاں پال کر اس کو بڑھا دیتی ہیں جو آنے والے دنوں میں باعث مصیبت بن جاتی ہے برقی دور میں جانچ کے آلات مہیا ہیں اس لئے مرض کو پالنے کے بجائے جانچ کر وقت پر علاج کرائیں ۔


 جمیعۃ علماء جونپور کے صدر مولانا وسیم احمد نے کہاں جمیعۃ علماء نے جونپور شہر میں تین سے چار مفت طبی کیمپ لگا چکی ہے اب گاؤں کے علاقے میں یہ کیمپ لگایا جارہا ہے جسکی آج مولانا عمران خان صاحب کی سرپرستی میں حلقہ مانی کلاں کے موضع بھڑکڑہاں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی کیا جائیگا،وہیں پر جمیعۃ علماء جونپور کے جنرل سیکرٹری حافظ رضوان نے کہا جمیعۃ علماء پورے ملک میں تقریباً ہر شعبے میں  ملی خدماتِ انجام دے رہی ہے ، انہوں کہا کی جس طرح آج یہ مفت طبی کیمپ لگا ہے اسی طرح  عید بعد مانی کلاں میں مفت طبی کیمپ لگایا جائیگا جسکی تاریخ کا اعلان بہت جلد کردیا ،جائیگا جمیعۃ علماء مانی کلاں کے صدر مولانا عمران خان نے کیمپ میں آئے ہوئے سبھی مریضوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


 اس مو قع پر مولانا عبد الحنان صاحب ،مولانا فخرے عالم صاحب ،مولانا عبد العظیم صاحب،مولانا ارشد صاحب گورینی ،حافظ مفتی خالد صاحب ،مولانا نورالھدی صاحب ،حافظ شکیل صاحب، حافظ عبد الرشید صاحب،مولانا زاہد صاحب چوکیہ ،محمد ساجد ،محمد عزلاں ،محمد ببو ،سراج احمد،محمد عاطف ،محمد طلحہ ڈبلو بھائی  وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad