تازہ ترین

منگل، 28 فروری، 2023

الشعیب ٹور اینڈ ٹراویلس کی افتتاحی تقریب میں الفلاح فائونڈیشن کے زیر اہتمام "خون عطیہ بیداری" پروگرام کا انعقاد

الشعیب ٹور اینڈ ٹراویلس کی افتتاحی تقریب میں الفلاح فائونڈیشن کے زیر اہتمام "خون عطیہ بیداری" پروگرام کا انعقاد 

الشعیب ٹور اینڈ ٹراویلس کا افتتاح ذاکر حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ 




آعظم گڑھ: فہیم خان شیرازی (یو این اے نیوز 28فروری 2023) الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈو نیٹ گروپ) جونپورکے اہم رکن خلیق الرحمٰن کی دوکان الشعیب ٹور اینڈٹراویلس کا افتتاح الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈو نیٹ گروپ ) کے بانی ذاکر حسین کے ہاتھوں ہوا۔

 اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن جونپور برنگی یونٹ کے زیر اہتمام "خون عطیہ بیداری" پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الفلاح فائونڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ ہمیں مفاد سے اوپر اٹھ کر صرف ثواب کی نیت سے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الفلاح فائونڈیشن کا مقصد خون عطیہ کے تئیں عوام کو بیدار کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر صحت مند انسان کو خون عطیہ کرنا چاہئے، یہ صحت اور انسانیت دونوں کے مفاد میں ہے۔ اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن کارکنان کی جانب سے ذاکر حسین کی گل پوشی کر استقبال کیا گیا۔


اس موقع پر الشعیب ٹور اینڈ ٹراویلس برنگی، جونپور کے مالک اور الفلاح فائونڈیشن رکن خلیق الرحمن،الفلاح فائونڈیشن کے باسط سنجری،اشتیاق احمد، ماسٹر جاوید، احمد،محسن شیخ،فیض، فضل، محمد دانش سمیت ایک بڑی تعداد میں معزز افراد موجود تھے۔خلیق الرحمٰن نے کہا کی الشعیب ٹور اینڈ ٹراویلس برنگی بہترین خدمات کا مرکز ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad