جونپور: متاثرہ خاندان نے شاہ گنج ایس ڈی ایم سے کی انصاف کی اپیل ، پردھان کے ذریعے زبردستی کھیت میں بنایا جارہا راستہ،متاثرہ نے لگایا الزام
جونپور ۔(یو این اے نیوز 5 جنوری 2023)کھٹہن بلاک حلقہ کے سمسی پور گاؤں میں زبردستی آر سی سی سڑک بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ خاندان نے گاؤں کے پردھان سے پیمائش ہونے تک کام نہ چالو کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری طرف متاثرہ جئے پرکاش موریہ نے اس معاملے کی اطلاع ڈپٹی کلکٹر شاہ گنج کو دی ہے۔ ڈپٹی کلکٹر نے یقین دلایا کہ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ متاثرہ نے بتایا کہ زیر نظر تصویر میں کچے مکان کے بعد جانے والی سڑک میرے کھیت کو جا رہی ہے۔
معلوم رہے کہ گاؤں کے پردھان نے ایک آڈیو کلپ میں قبول کیا ہے کہ بننے والی سڑک متاثرہ کے کھیت ہی میں ہے۔ متاثرہ جئے پرکاش موریہ نے بتایا کہ ڈپٹی کلکٹر شاہ گنج نے لیکھ پال کو ہدایت کرتے ہوئے پیمائش کا حکم دیا ہے۔
متاثرہ کا کہنا تھا کہ پیمائش ہونے کے بعد گاؤں کے پردھان سڑک بنوانے کا کام مکمل کرے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں