تازہ ترین

منگل، 10 جنوری، 2023

قومی ترانہ کے دوران سوڈان کے صدر نے کھڑے کھڑے کیا پیشاب ،کئی صحافی گرفتار!

قومی ترانہ کے دوران سوڈان کے صدر نے کھڑے کھڑے کیا پیشاب ،کئی صحافی گرفتار!
عالمی نیوزتصویر سوشل میڈیا

سوڈان۔(یواین اے نیوز 10جنوری 2023)
 شمالی افریقی ملک جنوبی سوڈان میں متنازع  ویڈیو وائرل ہونے  کے بعد چھ صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ویڈیو میں جنوبی سوڈان کے صدر اپنی پتلون میں پیشاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 


 گزشتہ ماہ ایک تقریب میں، صدر سلوا کیر کی پینٹ پر ایک کالا دھبہ پھیلاتا دیکھا گیا ،اور  فرش پر ایک بڑا گیلا نشان بن گیا تھا۔  چھڑی کے سہارے کھڑے 71 سالہ لیڈر اپنے نیچے زمین پر بنے نشان کو دیکھتے ہیں، جس کے بعد کیمرہ آگے بڑھتا ہے۔  


اس ویڈیو کو شیئر کرنے پر چھ صحافیوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی صحافیوں کی یونین نے بتایا کہ اس فوٹیج کے لیے جنوبی سوڈان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لیے کام کرنے والے چھ صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

 انہیں منگل اور بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔  یونین کے صدر پیٹرک اوئٹ  صحافیوں کے نام ، کیمرہ مین جوزف اولیور اور مصطفیٰ عثمان، ویڈیو ایڈیٹر وکٹر لاڈو، معاون جیکب بنجامن اور چیر بیک ربین اور ایک کانام  جوول ٹومبے بتایا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad