تازہ ترین

جمعہ، 6 جنوری، 2023

اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرکے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں مسلمان، مولانا مشتاق احمد قاسمی!

کانپور(سیف الاسلام)5/جنوری بروز جمعرات مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان جلسہ پیام خاتم الانبیاء کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نامور علماء کرام نے شرکت کی، صدر جلسہ حضرت مولانا مشتاق احمد قاسمی ناظم مدرسہ نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے لئے شوق اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم اجمعین کو شوق تھا ایمان کو مضبوط کرنے کا شوق تھا نماز پڑھنے کا شوق تھا اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے کا تو اسلئے انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی اور پھر انہوں نے اس بات کا شوق پیدا کیا کہ اللہ کا دین پوری دنیا میں عام ہوجائے اس کے لئے انہوں نے محنت کی اور اللہ نے انکو کامیاب کیا، انکا دینی شوق ایسا تھا کہ کسی سے نماز نہیں چھوٹتی تھی کوئی جھوٹ نہیں بولتا تھا کوئی کسی کو دھوکہ نہیں دیتا تھا ہمیں انہیں راستوں پر چل کر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
مولانا نعمت اللہ راجپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے تمام مخلوقات میں انسان کو سب سے افضل اور اشرف بنایا تمام مخلوقات کی تخلیق اللہ نے انسان سے پہلے کی اور انسان کی تخلیق سب سے بعد میں کی،ساری مخلوقات سے یہ انسان فائدہ حاصل کرتا ہے اس لئے انسانوں کو اپنے رب کو پہچان کر اسکو راضی کرنے والے والے اعمال کرے ۔مفتی محمد شاہد قاسمی نے بھی خطاب کیا پروگرام کی نظامت مولانا عبدالماجد قاسمی نے کی مولانافضل رب قاسمی اور محمد تابش اور محمد ثانی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، ولانا محمد خالد صاحب قاسمی حافظ سیف الاسلام مدنی حافظ محمد احسان الحق صاحب مفتی رشدان ندوی خواص طور سے شریک رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad