تازہ ترین

بدھ، 4 جنوری، 2023

محترم ڈاکٹر ذیشان صاحب،الفاروق پبلک اسکول اور پسماندہ (نٹ) مسلمان

محترم ڈاکٹر ذیشان صاحب،الفاروق پبلک اسکول اور پسماندہ (نٹ) مسلمان

ہماری قوم میں چند اس طرح کے لوگ ہیں،جو بڑی خاموشی سے قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہیں کم لوگوں کی فہرست میں ایک نام سے روبرو کرانا ضروری سمجھتا ہوں۔آعظم گڑھ تحصیل نظام آباد کے گائوں مذہب پور میں واقع الفاروق پبلک اسکول کے مینیجرمحترم ڈاکٹر ذیشان صاحب  گزشتہ برس دولت پور مسلم نٹ بستی کے ایک بچے کو گود لیکر اس کی تعلیم و تربیت کا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔

مذکورہ بچے کو گزشتہ دنوں سرائے میرے ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام قصبہ سرائے میں منعقدہ ایک پروگرام میں سوسائٹی کے صدر جناب ابوالکلام صاحب و دیگر کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔دولت پور باشندہ جیش نامی لڑکا فی الوقت مہذہب پور کے الفاروق پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم ہے اور بچے کی تعلیم کے مکمل اخراجات محترم ڈاکٹر ذیشان صاحب کے ذمہ ہے۔


یہ تلخ حقیقت ہیکہ ہماری قوم کے لوگ کام کم، کریڈٹ زیادہ کی بیماری میں مبتلا ہیں،لیکن ڈاکٹر ذیشان صاحب نے بڑی خاموشی سے ایک بچے کی تعلیم و تربیت کا ذمہ اپنے سرے لیا۔اگر ناچیز یہ تحریر نہیں لکھتا تو آج بھی لوگوں کو ڈاکٹر ذیشان صاحب کی عظمت کا پتہ نہیں چلتا،لیکن ہمارا ماننا ہیکہ جو لوگ قوم و سماج کیلئے مثبت کریں تو ان کو طنزو تنقید کانشانہ بنانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔


لیکن ہمارے سماج بالخصوص ہماری مسلم قوم کا المیہ ہیکہ ہم سماج و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والوں کے مورل کو اپنی گفتگو اپنی تحریروں اپنے برتاؤ سے اتنا گرادیتے ہیں کہ وہ بیچارہ ہمیشہ کیلئے اپنی ذاتی زندگی میں مشغول ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ الفلاروق پبلک اسکول کی جانب سے متعدد بار دولت پور نٹ بستی کے بچوں کے درمیاں،کتابیں،کمبل کپڑے و دیگر چیزیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ہمیں لگتا ہیکہ الفلاروق پبلک اسکول مہذب پور و اطراف کے غریب بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کیلئے اپنا بہترین مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ الفاروق پبلک اسکول اور محترم ڈاکٹر ذیشان صاحب کو سلامت رکھے اور وہ مزید غریب بچوں کی تعلیم کیلئے آگے آ سکیں۔


نوٹ:آعظم گڑھ ضلع کے مزید لوگوں کو چاہیے کہ (پسماندہ) نٹ بچوں کو گود لیکر مدرستہ الاصلاح،مدرسہ بیت العلوم،اقراءپبلک اسکول،علی گڑھ اسلامک اسکول،سر سید اسکول مجنرپٹی  و دیگر اسکول ،مدارس میں داخلہ کروائیں اور ان کے اخراجات اپنے ذمہ لیں۔اگر ایک خوشحال انسان ایک ہی نٹ بچے کو گود لے تو بھی نتائج بہترین آسکتے ہیں۔ 

ذاکر حسین۔الفلاح فائونڈیشن

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad