الیکشن کمیشن آج ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا،سیاسی ہلچل تیز
نئی دہلی ،اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 18جنوری 2023)الیکشن کمیشن نے آج تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
جس سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ،تینوں ریاستوں میں پچھلی بار کی طرح دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو پولنگ ہوگی۔ تو وہیں ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ایک ساتھ ووٹنگ ہوگی۔ تینوں ریاستوں کے 2 مارچ کو نتائج آئیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں