تازہ ترین

بدھ، 18 جنوری، 2023

مشہور شاعر وسیم بریلوی سڑک حادثے میں زخمی !

مشہور شاعر وسیم بریلوی سڑک حادثے میں زخمی !

دہلی ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 18جنوری 2023) عالمی شہرت یافتہ شاعر وسیم بریلوی سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے۔  مشہور شاعر وسیم بریلوی کے ساتھ دہلی سے بریلی آتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔  وسیم بریلوی کی کار ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی 
معلوم رہے شاعر وسیم بریلوی کا سڑک حادثے میں ہاتھ ٹوٹ گیا۔  وسیم بریلوی اس وقت دہلی کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی ہیں۔


  بتایا جا رہا ہے کہ پروفیسر وسیم بریلوی کی گاڑی ٹینکر سے ٹکرا گئی۔  حادثے میں شاعر وسیم بریلوی کا ہاتھ فریکچر ہو گیا ہے۔  زخمی وسیم بریلوی کو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  گاڑی میں وسیم بریلوی کے ساتھ شاعر عقیل نعمانی بھی موجود تھے۔


 بتایا جا رہا ہے کہ وسیم بریلوی  ایک عالمی مشاعرہ میں شرکت کے لیے بحرین گئے تھے۔  اتوار کو پرواز کے ذریعے دہلی واپس آئے ہوئے تھے میر گنج قصبہ کے رہنے والے شاعر عقیل نعمانی بھی ان کے ساتھ تھے۔  کریٹا کار سے شام 4 بجے کے قریب ہاپوڑ کے پاس ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔  تاہم وسیم بریلوی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad