تازہ ترین

بدھ، 11 جنوری، 2023

پی ایف آئی کنکشن معاملہعبداللہ سعود انصاری کو ملی ضمانت

پی ایف آئی کنکشن  معاملہ عبداللہ سعود انصاری کو ملی ضمانت

ذاکر حسین :کشمیری فوٹو جرنلسٹ منان گلزار دار کے بعد اے پی سی آر کو اب پھر ایک کامیابی ملی ہے۔حکومت ہند کی جانب سے کالعدم تنظیم پی ایف آئی سے مبینہ کنکشن کی بنیاد پر 30 ستمبر سے جیل میں بند عبداللہ سعود انصاری کی این آئی اے کے خصوصی جج نے گزشتہ روز ضمانت عرضی منظور کر لی۔


بتایا جا رہا ہیکہ 27 سالہ عبداللہ سعود انصاری انتہائی غریب ہے اور مزدوری کرکے اپنی زندگی گزارتا ہے۔عبداللہ سعود انصاری کے مقدمے کی پیروی اے پی سی آر کی جانب سے ایڈوکیٹ نجم الثاقب،ایڈوکیٹ عبداللہ،ایڈوکیٹ ساجد اور ایڈوکیٹ عزیزاللہ کر رہے تھے۔


عبداللہ سعود کو ضمانت ملنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ نجم الثاقب نے کہا کہ" ہمیں خوشی ہیکہ اللہ نے ہمیں ایک مظلوم کی مدد کرنے کا موقع دیا" واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں کشمیر کے نوجوان فوٹو جرنلسٹ منان دار کو اے پی سی آر کی مدد سے ضمانت ملی ہے۔منان ڈار کے معاملے میں اے پی سی آر کی جانب سے ایڈوکیٹ تارا نرولہ،تمنا پنکج اور پریا وتس پیروی کر رہے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad