روس سے بھارت آرہی فلائٹ میں بم کی خبر ،جام نگر میں ایمرجنسی لینڈنگ،این ایس جی کی ٹیم جانچ پڑتال جٹی !
دہلی(یو این اے نیوز 9جنوری 2023) ماسکو سے گوا آنے والی روسی ایئر لائن AZUR کی پرواز میں پیر کی رات بم ہونے کی اطلاع ملی ۔ اس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ گجرات کے جام نگر میں کرائی گئی۔ ہوائی اڈے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ، گجرات پولیس اور فائر بریگیڈ موجود ہیں۔
244 مسافروں اور عملے کے ارکان کو پرواز سے اتار لیا گیا ہے۔ وہ ہوائی اڈے پر انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں قومی سلامتی فورس (این ایس جی) پرواز کی جانچ کر رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد این ایس جی ٹیم بتائے گی کہ فلائٹ ٹیک آف کرے گی یا نہیں۔ گوا ایئر ٹریفک کنٹرول کو میل کے ذریعے طیارے میں بم ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ میل کس نے اور کیوں بھیجا تھا۔ AZUR کی اس پرواز میں 236 مسافر سوار تھے۔ جہاز میں عملے کے کل 8 ارکان سوار تھے
گجرات پولیس موقع پر موجود ہے، فلائٹ کو چیک کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کچھ بھی مشکوک نہیں ملا
حکام نے بتایا کہ مسافروں اور عملے کے ارکان، ان کے سامان اور پرواز کی دو بار جانچ کی گئی ہے۔ ابھی تک کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب فلائٹ میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد گوا ایئرپورٹ پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
روسی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا۔
اس حوالے سے روس کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ہندوستان سے اطلاع ملی ہے کہ ماسکو سے گوا جانے والی پرواز میں بم کے ہونے کی خبر ہے، تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ایس پی جام نگر نے بتایا کہ تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ انہیں ایئرپورٹ پر بٹھایا گیا ہے، ان کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ فی الحال اب تک کی تفتیش میں بم ہونے کا کوئی بھی سراغ نہیں مل سکا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں