تازہ ترین

ہفتہ، 7 جنوری، 2023

بہوجن سماج پارٹی کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور بیٹے عمران کو پولیس نے دہلی سے کیا گرفتار،قریشی 9ماہ سے چل رہے تھے فرار!

بہوجن سماج پارٹی کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور بیٹے عمران کو پولیس نے دہلی سے کیا گرفتار،قریشی 9ماہ سے چل رہے تھے فرار!

میرٹھ ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 7دسمبر 2023) اتر پردیش کی میرٹھ پولیس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور یوپی حکومت کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے کو راجدھانی دہلی سے گرفتار کرلیا ہے۔  آپ کو بتاتے چلیں کہ پولیس کو کافی دنوں سے باپ بیٹے  کی تلاش تھی اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے دونوں پر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔


 معلومات کے مطابق، یوپی کی میرٹھ کرائم برانچ کی ٹیم نے حاجی یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران قریشی کو راجدھانی دہلی کے چاندنی محل تھانہ علاقے کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔ وہیں  کرائم برانچ کی ٹیم تقریباً 9 ماہ سے اس کی تلاش میں تھی۔


 پولیس نے گوشت کی پیکنگ معاملے میں گرفتار کیا ہے

 معلوم رہے کہ سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کے سمیت میرٹھ پولیس نے الفہیم میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ، علی پور، کھرکوڈہ میں بغیر اجازت گوشت کی پیکنگ اور پروسیسنگ کرنے پر 7 لوگوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔  اس کیس میں سابق وزیر قریشی کی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کے نام بھی شامل تھے۔


 غیر قانونی گوشت کی پیکنگ میں 17 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھی درج


 یہ بھی معلوم رہے کی  31 مارچ 2022 کو یعقوب کے بیٹے عمران کی میرٹھ کے کھرکھوڈہ تھانے کے علی پور کھرکھوڈہ میں الفہیم میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تھا اور وہاں غیر قانونی گوشت کی پیکنگ اور پروسیسنگ پکڑی گئی۔  اس کے ساتھ ہی میرٹھ پولیس نے حاجی یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ بیگم، ان کے بیٹے فیروز، عمران سمیت کل 17 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں تھیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad