تازہ ترین

جمعرات، 26 جنوری، 2023

تعلیمی مرکز عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھڑکڑہاں کے طلبہ وطالبات نے منایا 74واں یوم جمہوریہ!

تعلیمی مرکز عبد اللہ بن  مسعود رضی اللہ عنہ بھڑکڑہاں  کے طلبہ وطالبات نے منایا 74واں یوم جمہوریہ!

جونپور/اسماعیل عمران (یواین اے نیوز 26جنوری2023)آج صبح 9بجے مدرسہ کے صدر گیٹ پر سابق پردھان محمد شاہد رئیس احمد اور مولانا عمران احمد خان قاسمی  صاحبان کے ہاتہوں سے جھنڈا پہرایا گیا اس موقع پر مدرسہ کے سرپرست حضرت مولانا عمران احمد صاحب صدر جمعیت العلماء ہند حلقہ مانی کلاں جونپور نے جھنڈے کی عظمت کو سلامی پیش کی قومی ترانہ کے ساتھ ساتھ سارے جہاں سے اچها ہندوستان ہمارا کے نغمہ سے مدرسہ کا ہال گونج اٹہا اور تمام سامعین بہی سُر میں سُر ملا تے رہے. 

اس موقع پر مدرسہ کے دو درجن سے زائد طلبہ وطالبات نے مخلتف انداز میں ادبی مکالمہ نعت و تقریریں پیش کی،وہیں پر مدرسہ کے سرپرست نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی بچوں کے والدین سے اپیل کی آپ اپنے بچوں کی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کی راہیں ابھی سے ہموار کریں اس مکتب سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ کے بچے آگے جاکر  ڈاکٹر ماسٹر انجینئر مولانا حافظ مفتی وغیرہ بنتے ہیں ۔


  پروگرام میں رئیس احمد توفیق احمد صاحب جمیل احمد سابق پردھان محمد شاہد . مولانا احمد عبید  صاحب. مولانا عبدالعظیم صاحب ،حافظ شکیل صاحب،مولانا  فخر عالم صاحب،محیب صاحب،جلال الدین  صاحب شاکر عرف للن صاحب حافظ محمد طارق صاحب۔سرج احمد ،طاہر صاحب ۔ حافظ نسیم احمد صاحب ،انیس احمد،ریحان احمد صاحب،ظفر عرف نواب صاحب،حافظ جمشید صاحب  حافظ عبد الرشید صاحب،مستقیم عمران  .اعظم صاحب وغیرہ نے خاص طور سے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad