پاکستان کے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکا، 28 افراد شہید، 90 سے زائد زخمی
پاکستان (یو این اے نیوز 30جنوری 2023)
خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں پولیس لائنز کے قریب واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 28 افراد شہید جبکہ 90 کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 28 افراد شہید جبکہ 90 کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے سے مسجد ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جس میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کرکے مسجد تک پہنچا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائن کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر سی) کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ کئی زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا ہے اور خدشہ ہے کہ کئی افراد ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا تقریباً ایک بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب ظہر کی نماز ادا کی جا رہی تھی، دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث مسجد کی چھت اور دیوار منہدم ہوگئی۔ سچ ٹی نیوز کے ان پٹ کے ساتھ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں